• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ژالے سرحدی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی دور کی رشتے دار ہیں؟

شائع September 24, 2021
اداکارہ کے مطابق انہیں بولی وڈ اداکارہ کا ہم شکل قرار دیا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق انہیں بولی وڈ اداکارہ کا ہم شکل قرار دیا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ژالے سرحدی نے خود کو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہم شکل قرار دیے جانے پر کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وہ بولی وڈ اداکارہ کی دور کی رشتے دار ہوں۔

ژالے سرحدی نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ نصف درجن کے قریب فلموں اور چار درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے اور انہوں نے اہل خانہ اور بیٹی کی تعریفیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'جلیبی' میں شامل ژالے سرحدی کے گانے کی دھوم

بعض مداحوں نے انہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے اور ملاقات کی دعوت بھی دی، جس پر اداکارہ نے انہیں بتایا کہ وہ جب بھی وہاں آئیں گی تو انہیں بتائیں گی۔

اداکارہ سے وزن سے متعلق بھی سوالات کیے گئے—اسکرین شاٹ
اداکارہ سے وزن سے متعلق بھی سوالات کیے گئے—اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اب تک اپنا ڈراما ’رنگ لگا‘ بہت پسند ہے، جسے 2015 میں نشر کیا گیا تھا اور انہوں نے اس میں سیما کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ایک مداح نے ان سے ان کے نام کا مطلب معلوم کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کے نام کی اردو معنی ’خوشحالی‘ ہے، وزن کنٹرول کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف ڈائیٹ کرتی ہیں بلکہ وہ ورزش بھی کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ژالے سرحدی غیر ملکی فلم میں جلوے بکھیرنے کو تیار

ایک مداح کی جانب سے والدین کی تعریفیں کیے جانے پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ ان کی محبتوں کو یاد رکھیں گی۔

اداکارہ نے والدین کی تعریفیں کرنے پر مداح کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے والدین کی تعریفیں کرنے پر مداح کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ

سوالوں کے دوران ایک مداح نے انہیں کہا کہ ان کی شکل بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بہت ملتی ہے، جس پر اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان سے متعلق بیان پر ژالے سرحدی کی وضاحت

ژالے سرحدی نے لکھا کہ ان سے یہی بات پہلے بھی کئی لوگ بار بار کر چکے ہیں اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا کہ عین ممکن ہے کہ پریانکا چوپڑا ان کی دور کی رشتے دار ہوں۔

اداکارہ نے مذاق میں کہا کہ ممکن ہے کہ پریانکا چوپڑا ان کی دور کی رشتے دار ہوں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے مذاق میں کہا کہ ممکن ہے کہ پریانکا چوپڑا ان کی دور کی رشتے دار ہوں—اسکرین شاٹ

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ژالے سرحدی نے پریانکا چوپڑا سے متعلق ایسی بات کہی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں بولی وڈ اداکار کی کزن سمجھا جاتا ہے۔

اداکارہ نے 2017 میں ایکسپریس ٹربیون کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اس وقت کیریئر کا آغاز کیا تھا جب پریانکا چوپڑا مس ورلڈ بنی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ایک منصوبے میں جب انہوں نے ایک بھارتی اداکار کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے مذاق میں ان کی تصاویر ایک بھارتی ایجنٹ کو بھیج دیں، جنہوں نے اداکار سے پوچھا کہ پریانکا چوپڑا کی کزن ایسی تو نہیں ہیں؟ یہ کون ہیں؟

ژالے سرحدی نے بتایا تھا کہ ان کے دوست کی جانب سے بھارتی ایجنٹ کو تصاویر بھجوانے کے بعد انہیں انڈیا سے پریانکا چوپڑا کا ڈبل رول کرنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق انہیں شروع سے ہی پریانکا کا ہم شکل قرار دیا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق انہیں شروع سے ہی پریانکا کا ہم شکل قرار دیا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025