• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جمائما گولڈ اسمتھ گلوکار راحت فتح علی خان کی معترف

شائع September 24, 2021
جمائما نے راحت فتح علی خان کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں
جمائما نے راحت فتح علی خان کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ نے شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی لندن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس پر ان کی تعریف کی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے 24 ستمبر کو انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کی جانب سے لندن میں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو روایتی انداز میں قوالی کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے راحت فتح علی خان کی لائیو پرفارمنس کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ اصل براہ راست پرفارمنس ایسی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے مختصر جملے میں تصدیق کی کہ گلوکار نے ان کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر پرفارمنس کی اور ساتھ ہی انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کو برطانیہ میں 'پاکستانی رکشے' کی تلاش

جمائما گولڈ اسمتھ ان دنوں لندن میں اپنی پروڈیوس کردہ رومانٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مذکورہ فلم کے سیٹ کی دو دن قبل ہی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں سے ایک تصویر میں لندن میں لاہور کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جمائما خان لندن میں ہی لاہور کے مناظر کا سیٹ تیار کرکے وہیں فلم کی شوٹنگ شروع کی، مذکورہ فلم کے لیے چند دن قبل ہی انہوں نے پاکستانی انداز کے رکشے کے لیے بھی لوگوں سے مدد مانگی تھی کہ برطانیہ میں انہیں رکشہ فراہم کیا جائے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) میں اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: سجل علی کی پہلی ہولی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی؟

مذکورہ فلم کی کہانی بھی جمائما نے خود لکھی ہے اور اس کی کہانی ایشیائی و برطانوی جوڑے کی شادی اور رومانس کے گرد گھومتی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہے یا اس کی کہانی خیالی ہے؟

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں اور اس کی دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024