• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عمر شریف کی امریکا روانگی کیلئے ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کو کراچی پہنچے گی

شائع September 24, 2021
عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک
عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک

عارضہ قلب میں مبتلا لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات کو کراچی پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے والے کامیڈین عمر شریف کی روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کا فلائٹ پلان موصول ہوگیا ہے۔

سی اے اے نے فلائٹ پلان موصول ہونے کے بعد ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: رقم اور ویزے جاری ہونے کے باوجود عمر شریف امریکا روانہ نہ ہوسکے

اس حوالے سے سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں— فائل فوٹو: فیس بک
عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں— فائل فوٹو: فیس بک

جس کے مطابق ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کو رات 11 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر ون پر لینڈ کرے گی۔

26 ستمبر کی رات کو پہنچنے والی ایئر ایمبولینس عمر شریف کو لے کر 27 ستمبر کو روانہ ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ائیر ایبمولینس میں کیپٹن سمیت 6 رکنی عملہ بھی کراچی پہنچے گا، عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

معروف کامیڈین عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کے لیے امریکی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

عمر شریف کو علاج کے لیے کراچی سے امریکا کے شہر واشنگٹن منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے 20 ستمبر کو 2 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی جاری کی تھی۔

اداکار ایک ماہ سے ہسپتال میں ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکار ایک ماہ سے ہسپتال میں ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

خیال رہے عمر شریف گزشتہ ایک ماہ سے علیل ہیں اور وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ ان کے اہلخانہ نے ان کے بیمار ہونے یا ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاعات کو مسترد کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے تسلیم کیا کہ عمر شریف زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کی رقم جاری کردی

ہسپتال میں عمر شریف کی طبیعت بگڑ جانے پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان سے بیرون ملک علاج کے لیے مدد طلب کی تھی۔

عمر شریف کی جانب سے مدد طلب کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

بعدازاں 16 ستمبر کو عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کیے گئے تھے تاہم ایئر ایمبولینس کے انتظام میں وقت لگ گیا۔

عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں علاج کی اپیل کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں علاج کی اپیل کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024