• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاطف اسلم نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنالیا

شائع September 24, 2021
ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر عاطف اسلم نے ماہرہ خان کے ساتھ  اپنے نئے آنے والے گانے 'اجنبی کے ٹیزر بھی شیئر کیے
—فائل فوٹو: فیس بک
ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر عاطف اسلم نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے 'اجنبی کے ٹیزر بھی شیئر کیے —فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

2 روز قبل بنائے جانے والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر عاطف اسلم نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے 'اجنبی کے ٹیزر بھی شیئر کیے۔

اس وقت عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین فالو کررہے ہیں جبکہ ان کی ویڈیوز پر 82 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حیران کن طور پر عاطف اسلم نے ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنایا ہے۔

عاطف اسلم کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ عموماً وہ سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں رہتے۔

ان کی جانب سے 'اجنبی' کے ٹیزر شیئر کرنے سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ خصوصی طور پر گانے کی ریلیز کے لیے بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ان کے گانے 'اجنبی' کے ٹیزرز بھی جاری کردیے گئے ہیں جبکہ گانا 25 ستمبر کی شام کو ریلیز ہوگا۔

خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان 10 برس قبل 2011 میں معروف پاکستانی ہدایت کار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024