• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پاکستان کی پہلی ای بائیک کے بعد پہلا الیکٹرک اسکوٹر پیش

شائع September 23, 2021
— فوٹو بشکریہ جولٹا
— فوٹو بشکریہ جولٹا

پاکستان میں مقامی طور پر پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل (ای بائیک) کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے 8 جولائی کو ایک تقریب کے دوران کیا تھا۔

اس ای بائیک کو جولٹا الیکٹرک نامی کمپنی نے تیار کیا اور جولائی میں بتایا گیا تھا کہ اس کی جانب سے متعدد ماحول دوست بائیکس کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے جولائی میں جے ای 70 کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جبکہ جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای اسکوٹی اور جے ای اسپورٹس بائیک بتدریج صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

اب اس کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق جے ای اسکوٹی نامی اس الیکٹرک اسکوٹر میں 1500 واٹ موٹر اور 20 ایمپیئر آر ڈرائی بیٹری موجود ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق فل چارج پر یہ اسکوٹر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

اس اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ چارج کرنے پر 1.8 یونٹس بجلی خرچ ہوگی۔

اس اسکوٹر کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کو مختلف شہروں میں خریدا جاسکتا ہے۔

جے ای 70 کی طرح جے ای اسکوٹی ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی نہیں پھیلانے والی سواری ہے۔

یعنی ایندھن بچانے کے لیے بہترین ہے اور اسے خاص طور پر پاکستانی صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

چونکہ اس اسکوٹر میں کلچ اور گیئرز نہیں تو زیادہ مینٹینیس کی ضرورت نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024