• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیارا اڈوانی سے شادی کی خبروں پر سدھارتھ ملہوترا نے خاموشی توڑ دی

شائع September 23, 2021
گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کریں گے
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کریں گے —فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیارہ اڈوانی سے شادی کی خبروں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب بھی شادی کریں گے مداحوں کو بتائیں گے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں اور فلم 'شیرشاہ' کی ریلیز کے بعد کہا جارہا تھا کہ جلد شادی کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جب اداکار سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو سدھارتھ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم میری شادی کب ہوگی، میں کوئی نجومی نہیں ہوں۔

سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ جب بھی ایسا کچھ ہوا میں اپنے مداحوں کو ضرور بتاؤں گا۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

ماضی میں ایک انٹرویو میں کیارا اڈوانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا نے کہا تھا کہ 'میں ذاتی طور پر بھی سوچتا ہوں کہ کوئی احساس ہے جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے وابستہ ہیں'۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'میں ایک لڑکا ہوں جو دہلی سے ہوں اور شوبز سے منسلک نہیں تھا لیکن اب یہاں کئی سالوں سے ہوں اور وہ کچھ سالوں سے کام بھی کر رہی ہیں'۔

سدھارتھ ملہوترا نے کہا تھا کہ 'ہم دونوں کی زندگی انڈسٹری سے دور ہے اور یہ وہ چیز ہے جس سے ہم جڑتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں'۔

—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

انہوں نے کہا تھا کہ 'بعض اوقات آپ ان تمام چیزوں میں اتنے الجھے جاتے ہیں کہ باقاعدہ زندگی گزارنا بھول جاتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہم دونوں کی باقاعدہ زندگی ہے اور ہم اسی سے منسلک ہیں'۔

خیال رہے کہ دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کرتے ہیں اور دونوں اداکاروں کو متعدد جگہوں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھی دیکھا جاتا ہے۔

دونوں اداکاروں کی فلم 'شیرشاہ' رواں برس اگست میں ریلیز ہوئی تھی جسے بھارت میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024