• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر بن گئے

شائع September 23, 2021
رونالڈو کو  7 کروڑ مانچسٹر یونائیٹڈ سے تنخواہ اور بونس کی مد میں ملیں گے — رائٹرز
رونالڈو کو 7 کروڑ مانچسٹر یونائیٹڈ سے تنخواہ اور بونس کی مد میں ملیں گے — رائٹرز

مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ کمانے والے فٹبال کھلاڑیوں کی فہرست میں لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق 36 سالہ رونالڈو اگست میں یووینٹس سے 12 سالہ رفاقت ختم کرنے کے بعد دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے، اس سے قبل میسی اپنے لڑکپن کے کلب بارسلونا کو تبدیل کرتے ہوئے پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہوگئے تھے۔

معروف جریدے 'فوربز' نے کہا کہ رونالڈو، جو دنیا کے سب سے مقبول ایتھلیٹ ہیں اور جن کے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر 50 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، 22-2021 میں ٹیکسز سے قبل 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائیں گے، جن میں سے 7 کروڑ مانچسٹر یونائیٹڈ سے تنخواہ اور بونس کی مد میں ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کے بعد رونالڈو نے بھی کلب چھوڑ دیا، دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے معاہدہ

دیگر کمائی نائکے، ہربالائف، کلیئر جیسے برانڈز کی توثیق اور پارٹنرشپ اور اپنے برانڈ سی آر 7 سے حاصل ہوگی۔

لیونل میسی، جو گزشتہ اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر تھے، رواں سیزن میں مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالرز کمائیں گے جس میں سے تنخواہ کی مد میں ساڑھے 7 کروڑ اور ساڑھے 3 کروڑ مختلف برانڈز سے حاصل ہوں گے۔

کلب میں میسی کے اسٹرائیک پارٹنر نیمار، جنہوں نے مئی میں 2025 تک کے لیے معاہدہ کیا تھا، ساڑھے 9 کروڑ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

پیرس سینٹ جرمین کے ایک اور کھلاڑی کائلیان ماپے 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے اور لیورپول کے فارورڈ محمد صلاح 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ فوربز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نے میسی کو مات دے دی

فٹبال میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 کھلاڑی یہ ہیں:

  • کرسٹیانو رونالڈو ۔ 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر
  • لیونل میسی ۔ 11 کروڑ ڈالر
  • نیمار ۔ 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر
  • کائلیان ماپے ۔ 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر
  • محمد صلاح ۔ 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر
  • رابرٹ لیوانڈوسکی ۔ 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر
  • آندرے انیسٹا ۔ 3 کروڑ 50لاکھ ڈالر
  • پال پوگبا ۔ 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر
  • گاریتھ بالے ۔ 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر
  • ایڈن ہازارڈ ۔ 2 کروڑ 90 لاکھ ڈلر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024