• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’پیسا گلوبل ایوارڈ‘ حسن رحیم اور ’یوتھ آئیکون‘ عمیر جسوال کے نام

شائع September 23, 2021
دونوں اسٹارز نے سوشل میڈیا پر ایوارڈ ملنے کی پوسٹس بھی کیں—فائل فوٹوٹ: انسٹاگرام
دونوں اسٹارز نے سوشل میڈیا پر ایوارڈ ملنے کی پوسٹس بھی کیں—فائل فوٹوٹ: انسٹاگرام

ہر سال منعقد ہونے والے ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے سال 2020 کے دو اسپیشل ایوارڈز ’گلوبل آئیکون اور یوتھ آئیکو‘ کے جیتنے والوں کے نام کا اعلان کردیا گیا۔

دوسرے سالانہ ’پیسا‘ ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو دبئی میں ہوگی، جس کی نامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ 7 ستمبر کو کیا گیا تھا اور تمام ایوارڈز کے لیے آن لائن اور جیوری ووٹنگ ہوگی۔

تاہم ’پیسا‘ ایوارڈز کے تین اسپیشل ایوارڈز یعنی لائف ٹائم اچیومنٹ، گلوبل آئیکون آف دی ایئر اور یوتھ آئیکون آف دی ایئر کے ایوارڈز ووٹنگ کے بغیر ہی دیے جاتے ہیں، جس وجہ سے ہی دو ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے سال 2020 کے ’یوتھ آئیکون آف دی ایئر کا ایوارڈ‘ نامور گلوکار، فلم ساز و موسیقار عمیر جسوال جب کہ ’گلوبل آئیکون آف دی ایئر 2020‘ کا ایوارڈ حسن رحیم کو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پیسا‘ ایوارڈز میں پہلی مرتبہ یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان

انتظامیہ نے تاحال ’لائیف اچیومنٹ ایوارڈ 2020‘ کے جیتنے والے کے نام کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا جب کہ باقی تمام جیتنے والوں کے نام کا اعلان 5 نومبر کو دبئی میں ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا۔

اس سال ’پیسا‘ ایوارڈز میں پہلی بار سوشل میڈیا کیٹیگریز میں بھی ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سال ’پیسا‘ میں ’ڈیجیٹل کانٹینٹ، بہترین سوشل میڈیا کامیڈین، یوٹیوبر آف دی ایئر، ولاگر آف دی ایئر اور ٹک ٹاکر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈز کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور متعدد نامور سوشل میڈیا اسٹارز کو نامزد کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

دوسرے سالانہ ’پیسا‘ ایوارڈز کے لیے اس مرتبہ فلموں کے لیے کسی بھی ایوارڈز کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024