• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عائشہ عمر اپنے نئے ڈرامے میں اظفر رحمٰن کے ساتھ اداکاری کریں گی

شائع September 23, 2021
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں ڈرامے کا اعلان کیا—فائل فوٹو :فیس بک
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں ڈرامے کا اعلان کیا—فائل فوٹو :فیس بک

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اپنے نئے ڈراما سیریل میں اداکار اظفر رحمٰن کے ساتھ اداکاری کریں گی۔

عائشہ عمر نے ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ساتھ مختلف تصاویر اور ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے ڈرامے میں اداکاری سے متعلق بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں آنے والے ڈراما سیریل 'بساط' میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

عائشہ عمر نے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'ہم دوبارہ آرہے ہیں، ہمیشہ ایک لڑائی، ہمیشہ ایک پارٹی'۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ دونوں 6 سال بعد اسکرین پر ساتھ دکھائی دیں گے۔

ڈائریکٹر فہیم برنی کی ہدایات میں تیار کیے جانے والے اسے ڈرامے میں 6 سال بعد ساتھ دکھائی دیں گے۔

دونوں اداکاروں کو 2015 میں ایک ہولناک حادثے کا سامنا بھی ہوا تھا اور وہ بچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

عائشہ عمر یوں تو کئی سالوں سے مزاحیہ پلے 'بلبلے' سے وابستہ ہیں ہیں لیکن انہوں نے گزشتہ چند سالوں سے کوئی اور ڈراما نہیں کیا اور ان کا آخری ڈراما بھی اظفر رحمٰن کے ساتھ ہی تھا۔

اس دوران انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی تاحال ریلیز نہیں ہوئی۔

دوسری جانب اظفر رحمٰن ان دنوں ڈراما سیریل 'ڈور ' اور 'آخر کب تک' میں اداکاری کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024