• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مائیکرو سافٹ کا نیا 2 اسکرینوں والا اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2

شائع September 22, 2021
سرفیس ڈو 2 — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
سرفیس ڈو 2 — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے کئی برس بعد اپنا پہلا اسمارٹ فون سرفیس ڈو کی شکل میں 2019 متعارف کرایا تھا جو کہ ایک ڈبل اسکرین فون تھا۔

یہ مائیکرو سافٹ کا وہ فون تھا جس میں ونڈوز 10 کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا اور اسے 2020 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اب کمپنی کی جانب سے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل سرفیس ڈو 2 متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے سرفیس ایونٹ کے دوران نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 پیش کیا گیا جو 2 اسکرینوں کے ساتھ ہے اور اس میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کافی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

کیمروں، بڑی اسکرینز، سافٹ ویئر اور ان تمام خامیوں کو بہتر بنایا گیا ہے جو سابقہ ماڈل کا حصہ تھیں۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

فون کی ڈوئل اسکرین پر 2 ایپس کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈیوائس کو بھی پتلا کیا گیا ہے۔

سرفیس ڈو 2 میں کواکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ موجود ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 4449 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔

سرفیس ڈو کیمرے سیٹ اپ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی لیے کمپنی نے کیمروں کا اضافہ کیا ہے۔

اب بیک پر وائیڈ، الٹرا وائیڈ اور 2 ایکس ٹیلی فوٹو کیمروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وائیڈ اینگل کیمرا 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل پی ڈی اے ایف سنسر سے لیس ہے جبکہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

اس نئے فون میں ایک اسکرین 5.8 انچ اور دوسری 8.3 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتمل ہے جبکہ دونوں اسکرینز میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز رکھا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فون میں ایک نیا ساؤنڈ سسٹم موجود ہے جو اسٹیریو ساؤنڈ فراہم کرتا ہے جبکہ سرفیس پین کو مقناطیسی انداز سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔

سرفیس ڈو 2 پری آرڈر میں دستیاب ہے اور صارفین کو 21 اکتوبر تک مل سکے گا۔

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 15 سو (2 لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 16 سو ڈالرز (2 لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 18 سو ڈالرز (3 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024