• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منشا پاشا ’علیل‘ ہوگئیں، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

شائع September 22, 2021
اداکارہ نے بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منشا پاشا نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 10 دن سے علیل ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کردی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اگرچہ اپنی ’علالت‘ کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ انہیں کون سی بیماری یا مسئلہ لاحق ہے۔

منشا پاشا کے مطابق وہ کئی دن سے تکلیف میں رہیں، تاہم اب وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہو رہی ہیں مگر ابھی بھی وہ مکمل طور پر روبہ صحت نہیں ہیں۔

اداکارہ نے 22 ستمبر کو اپنی علالت سے متعلق اطلاع دی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے 22 ستمبر کو اپنی علالت سے متعلق اطلاع دی—اسکرین شاٹ

انہوں نے بیماری میں خیال رکھنے پر اہل خانہ اور طبی عملے سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے علالت میں ان کی تیمارداری کی۔

یہ بھی پڑھیں: منشا پاشا، جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ گھر پر ہیں یا پھر ہسپتال میں ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی بیماری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال نہیں کیا۔

اداکارہ کی جانب سے علالت کی خبر دیے جانے پر ان کے مداح پریشان دکھائی دیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اگر منشا پاشا کے انسٹاگرام کا جائزہ لیا جائے توانہوں نے اس پر آخری تصویر رواں ماہ 12 ستمبر کو یعنی 10 دن قبل شیئر کی تھی، اس سے دو دن پہلے بھی انہوں نے سرخ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

مزید پڑھیں: جبران ناصر کا ساتھ ملنے پر منشا پاشا خود کو 'خوش قسمت' سمجھنے لگیں

منشا پاشا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے حوالے سے وقتا بوقتا مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کے شوہر سماجی رہنما محمد جبران ناصر نے بھی اہلیہ کی بیماری سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کی۔

اداکارہ اور جبران ناصر نے رواں برس اپریل میں سادگی سے شادی کی تھی، دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024