• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حکومت نے عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

شائع September 22, 2021
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو:ڈان نیوز
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی سپلائی چین متاثر ہوئیں، دنیا بھر میں پیداوار کم ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لاجسٹکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور کنٹینرز کی قلت پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ضروری اشیا کی قیمتوں کی بھی قلت دیکھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل مہنگائی کی شرح شہری علاقوں میں 15 فیصد اور دیہی علاقوں میں 17.8 فیصد تھی جسے حکومت کم کرکے بالترتیب 10 فیصد اور 9.1 فیصد پر لانے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں چینی 2018 میں 240 ڈالر فی ٹن تھی اور آگ 430 ڈالر فی ٹن ہے۔

مزید پڑھیں: سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 8.90 فیصد ہوگئی

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کوکنگ آئل پر ٹیکس ریلیف دے گی اور 45 سے 50 روپے فی کلو اس کی قیمتیں کم کریں گے جس کے اخراجات حکومت اپنی جیب سے ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گندم کی حکومت کو لاگت 2040 روپے پڑ رہی ہے اور ہم اسے 1950 روپے میں فراہم کر رہے ہیں۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'حکومت 123 روپے فی لیٹر پیٹرول فراہم کر رہی ہے، واضح کرنا چاہ رہا ہوں کہ بھارت میں پیٹرول 250 روپے فی لیٹر مل رہا ہے اور خطے کے تمام ممالک سے ہم سستا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'بجٹ میں 600 ارب پیٹرولیم لیوی کا ہدف ہے جس میں سے ہم نے ایک روپے بھی اب تک اکٹھا نہیں کیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'حکومت گھی پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، آٹے کو 1950 پر لے گئے ہیں، چینی 90 روپے کی کردی گئی ہے اور اس سے بڑا قدم ہم نے غریب عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 'انتظامی طور پر ہم مڈل مینز کو تلاش کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے لگے ہیں جو 300 سے 400 فیصد تک کا منافع کمارہے ہیں، یہ قابل قبول نہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ پرائز کنٹرول کمیٹی، مجسٹریٹ کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ من مانی قیمتوں کا کلچر ختم کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: 2020 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح دنیا میں بلند ترین نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم درمیانے اور طویل المدتی منصوبے پر زیادہ فکر مند ہیں، اس کے لیے ہم نے کمائی میں اضافہ کیا اور رواں ماہ کے آخر میں کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم نے اپنی پیداوار کو بڑھانا ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔

خطے میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں دستیاب ہے، جمشید چیمہ

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید چیمہ نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 180 روپے ہے، جسے ہم بالتریب 123 روپے اور 130 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مصر اور پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کے علاوہ دنیا میں سستا پیٹرول پاکستان میں دستیاب ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'خطے میں سب سے سستا آٹا ہماری حکومت فروخت کر رہی ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024