• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ویزا نہ ملنے کے باعث مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اداکاری نہ کرسکا، عدنان شاہ ٹیپو

شائع September 22, 2021
بھارتی فلم 'ڈیڑھ عشقیہ'  میں نواب صاحب کے کردار کے لیے 9 آڈیشنز دیے تھے، اداکار---
فائل فوٹو: فیس بک
بھارتی فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' میں نواب صاحب کے کردار کے لیے 9 آڈیشنز دیے تھے، اداکار--- فائل فوٹو: فیس بک

اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے وہ بولی وڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مقابل 'ڈیڑھ عشقیہ' میں اداکاری نہ کرسکے۔

فسچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عدنان شاہ ٹیپو نے مادھوری کے ساتھ اداکاری کا موقع گنوانے سے متعلق کہا کہ جب چیزوں نے ہونا ہوتا ہے تو خود بخود راستے بنتے جاتے ہیں اور جب چیزوں نے نہیں ہونا ہوتا تب بھی آپ لاکھ کوششیں کرلیں اگر اللہ کی رضا شامل نہیں ہوتی تو وہ چیزیں نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ ویشال بھردواج نے کہا کہ فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' میں نواب صاحب کے کردار کے لیے آپ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ 'اس رول کے لیے میں نے 9 آڈیشنز دیئے لیکن ان دنوں کسی کو ویزا نہیں مل رہا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ ویشال بھردواج میرے ویزا کے حصول کے لیے گئے لیکن مجھے ویزا نہ مل سکا یہی وجہ ہے کہ میں اس فلم میں اداکاری نہ کرسکا'۔

اداکار نے مزید بتایا کہ انہیں سیکرٹ گیمز 2 میں بھی اہم کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا اگر حالات بہتر ہوتے تو شاید میں وہ رول کرلیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی انڈسٹری بہت بڑی ہے، وہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے میں نے، ہمارے ہاں صرف ٹیلنٹ منیجمنٹ کی کمی ہے، ہم اپنے مواد کی وجہ سے ڈراموں میں ان سے آگے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جنگ اور لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں، ہر انسان کو اپنے وطن سے پیار ہوتا ہے، مجھے پاکستان سے عشق ہے لیکن کیا ہم مہذب لوگوں کی طرح امن سے نہیں رہ سکتے، ہم ترقی پذیر ملک ہیں ہم کن کاموں میں پڑگئے ہیں۔

عدنان شاہ ٹیپو نے چند ماہ قبل ڈراما سیریل 'دل ناامید تو نہیں' میں منفی کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ عدنان شاہ ٹیپو مزاحیہ اور منفی کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں، انہوں نے 'سب سیٹ ہے' نامی مزاحیہ ڈراما سیریل سے مقبولیت پائی تھی۔

انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا جبکہ 2010 میں 'کجرارے' سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024