• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بیٹے کی طلاق کی افواہوں پر صبا فیصل کا بیان سامنے آگیا

شائع September 22, 2021
ولائی میں صبا فیصل کی جانب سےبہو کے بغیر تصویر شیئر کیے جانے پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کی بہو کی طلاق ہوگئی
فائل فوٹو: انسٹاگرام—
ولائی میں صبا فیصل کی جانب سےبہو کے بغیر تصویر شیئر کیے جانے پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کی بہو کی طلاق ہوگئی فائل فوٹو: انسٹاگرام—

زیادہ تر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی طلاق کی افواہوں اور خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا ہے کہ لوگوں نے انہیں گالیاں اور بددعائیں دیں۔

صبا فیصل حال ہی میں نعمان اعجاز کے پروگرام جی سرکار میں شریک ہوئیں تھیں جس میں بیٹے کی مبینہ طلاق سے متعلق تنقید پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، میاں بیوی کی کوئی بات ہوجاتی ہے کسی نے کمنٹ کیا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں تو میری بہو نے جواب دے دیا کہ یہ تو آپ ان سے پوچھیں۔

مزید پڑھیں: اداکار سلمان فیصل نے بیوی سے طلاق کی خبروں پر وضاحت دے دی

صبا فیصل نے مزید کہا کہ 'بس اس نے یہ کہا اور لوگ پاگل ہوگئے کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے، علیحدگی ہوگئی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس کی وجہ سے سب سے زیادہ گالیاں مجھے دیں گئیں کہ یہ ڈراموں میں جیسی ساس ہیں اصل زندگی میں بھی ویسی ساس ہیں، انہوں نے بیٹے کا گھر تڑوادیا'۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہ 'ان کی بیٹی گھر میں بیٹھی رہتی ہے بہو کو گھر سے نکال دیا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'لوگوں نے گالیاں، بددعائیں دیں، میرا دل ایسا اچاٹ ہوا کہ میں نے سوشل میڈیا کو بس چھوڑ دیا'۔

خیال رہے کہ ان کے بیٹے سلمان فیصل اور نیہا ملک نے دو سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد جولائی میں صبا فیصل کی جانب سے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ بہو کے بغیر تصویر شیئر کیے جانے پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کی بہو کی طلاق ہوگئی۔

صبا فیصل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں ان کی بہو دکھائی نہیں دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیسا کردار ادا کرتے ہیں، لوگ ویسا سمجھنے لگتے ہیں، صبا فیصل

اگرچہ لوگوں کے نامناسب کمنٹس پر صبا فیصل نے جوابات بھی دیے تھے لیکن زیادہ تر لوگوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان فیصل کی بہن اور اس کی والدہ نے ان کی طلاق کروائی، کیوں کہ ان سے نیہا ملک کی محبت کی شادی برداشت نہیں ہوئی۔

لوگوں کی سخت تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر بھی چہ مگوئیاں پھیل گئیں کہ سلمان فیصل اور نیہا ملک کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور ان کی طلاق کی خبریں بھی ہیں۔

بعدازاں اداکارہ کے بیٹے سلمان فیصل نے بھی ایسی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024