• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آمنہ شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع September 21, 2021
آمنہ شیخ نے ایک سال قبل دوسری شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
آمنہ شیخ نے ایک سال قبل دوسری شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

سابق سپر ماڈل، اداکارہ و میزبان آمنہ شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے گزشتہ برس اگست میں دوسری شادی کی تھی۔

آمنہ شیخ نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں رواں ماہ تین ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ و ماڈل نے انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ اپنے اہل خانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکرا ادا کیا۔

آمنہ شیخ نے 21 ستمبر کو شیئر کی گئی تصاویر اور پوسٹس میں بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں ماہ کے آغاز میں ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’عیسیٰ‘ رکھا ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ اور ان کے شوہر عمر فاروق سمیت ان کی بڑی بیٹی کو نوزائیدہ بچے سے محبت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں دوسرے بچے کی تصدیق کیے جانے کے بعد کئی شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں عمر فاروق سے شادی کی تھی جو ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔

اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریباً ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے تھے۔

اختلافات کے بعد دونوں کے درمیان 2019 کے آغاز میں ہی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر محب مرزا نے سال کے اختتام تک آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

دوسری شادی کے ایک سال بعد اور پہلے بچے کی پیدائش کے 6 سال بعد آمنہ شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

آمنہ شیخ نے پہلی شادی محب مرزا سے کی تھی، ان کےہاں 215 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک
آمنہ شیخ نے پہلی شادی محب مرزا سے کی تھی، ان کےہاں 215 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024