• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ماہرہ و صبا قمر کے ساتھ فلم میں رومانس نہیں کرسکتا، منیب بٹ

شائع September 21, 2021
کبھی بھی اپنی عمر سے متعلق معلومات نہیں چھپائی، اداکار—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک
کبھی بھی اپنی عمر سے متعلق معلومات نہیں چھپائی، اداکار—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک

اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ صبا قمر اور ماہرہ خان ان سے معمر ہیں، اس لیے وہ ان کے ساتھ کسی فلم میں رومانس کرنے کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

منیب بٹ نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ساتھی اداکارہ امر خان کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق کئی باتیں کیں۔

اسی پروگرام کے ایک سلسلے میں منیب بٹ نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی اپنی عمر نہیں چھپاتے، پوچھنے پر وہ درست بتاتے ہیں۔

اداکار نے دلیل کی کہ ابھی وہ اتنے زائد العمر ہوئے ہی نہیں کہ انہیں اپنی عمر چھپانی پڑے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر وہ کبھی لفٹ میں پھنس جائیں تو ان کی خواہش ہوگی کہ ان کے ساتھ رمشا خان ہوں۔

میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر انہیں کسی ہارر فلم میں کاسٹ کیا جائے اور انہیں اپنی پسند کی ہیروئن کا انتخاب کرنے دیا جائے تو وہ کس کو منتخب کریں گے، جس پر اداکار نے یمنیٰ زیدی کا نام لیا۔

منیب بٹ اداکارہ امر خان کے ہمراہ پروگرام میں شریک ہوئے—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک
منیب بٹ اداکارہ امر خان کے ہمراہ پروگرام میں شریک ہوئے—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک

اسی طرح جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ رومانوی فلم میں کس ہیروئن کو اپنے ساتھ کاسٹ کریں گے؟ جس پر منیب بٹ نے ایک مرتبہ پھر یمنیٰ زیدی کا نام لیا۔

اسی سوال کے جواب میں منیب بٹ نے میزبان کی جانب سے صبا قمر اور ماہرہ خان کے آپشن دیے جانے پر کہا کہ مذکورہ دونوں اداکارائیں ان سے زائد العمر ہیں، وہ ان کے ساتھ کام کریں گے تو ان سے چھوٹے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منیب بٹ کا منال خان اور صبور علی کو شادی کرنے کا مشورہ

انہوں نے دونوں اداکاروں کا احترام کرتے ہوئے انہیں اپنی سینئرز قرار دیا اور کہا کہ ’ماہرہ جی اور صبا جی‘ ان سے بڑی ہیں، وہ ان کے ساتھ رومانوی فلم نہیں کرسکتے۔

اسرار کرنے پر منیب بٹ نے کہا کہ اگر انہیں دونوں اداکاراؤں کے ساتھ مجبوری میں کام کرنا پڑا تو وہ اپنی داڑھی اور وزن بڑھا کر ان کے ساتھ کام کریں گے۔

فواد خان کے ساتھ رومانوی فلم کرنا چاہوں گی، امر خان

فواد خان کے ساتھ رومانوی فلم کروں گی، امر خان—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک
فواد خان کے ساتھ رومانوی فلم کروں گی، امر خان—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک

اسی پروگرام میں اداکارہ امر خان نے بھی مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور بتایا کہ وہ بعض مرتبہ اپنی عمر چھپاتی ہیں اور لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرتی ہیں۔

امر خان نے واضح کیا کہ عمر سے متعلق سوال کرنے والے کو دیکھ کر وہ اس حساب سے بعض مرتبہ اصل عمر چھپاتی ہیں۔

جب امر خان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں ہارر فلم میں اپنی پسند کا ہیرو کاسٹ کرنے کا کہا جائے تو کس کا انتخاب کریں گی، جس پر انہوں نے عثمان مختار کا نام لیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ امر خان طوفان میں رپورٹنگ کرنے والی صحافی کی معترف

اسی طرح رومانوی فلم کے لیے اپنی پسند کے ہیرو کے انتخاب پر انہوں نے فواد خان کا نام لیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں امر خان نے بتایا کہ اگر وہ لفٹ میں پھنس جائیں تو ان کی خواہش ہوگی کہ ان کے ساتھ فواد خان ہوں اور لفٹ کافی دیر تک بند رہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ فواد خان نہ صرف ان کا ’کرش‘ رہے ہیں بلکہ وہ کئی لوگوں کے ’کرش‘ ہیں۔

امر خان اور منیب بٹ نے پروگرام کے دوران اپنے نشر ہونے والے ڈرامے ’بد دعا‘ سے متعلق بھی باتیں کیں اور بتایا کہ وہ دونوں بھی اپنا ڈراما دیکھیں گے، ڈرامے کو 20 ستمبر سے اے آر وائے پر نشر کیا جا رہا ہے۔

بعض مرتبہ عمر سے متعلق معلومات چھپاتی ہوں، امر خان کا اعتراف—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک
بعض مرتبہ عمر سے متعلق معلومات چھپاتی ہوں، امر خان کا اعتراف—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025