• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو ڈیجیٹل ادائیگی پر منتقل ہونے کیلئے 40 روز کی مہلت

شائع September 21, 2021
مذکورہ ترمیم ٹیکس قوانین آرڈیننس 2021 کے تحت متعارف کروائی گئی ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی
مذکورہ ترمیم ٹیکس قوانین آرڈیننس 2021 کے تحت متعارف کروائی گئی ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو ادائیگی کے ڈیجیٹل طریقہ کار پر منتقل ہونے کے لیے 40 روز کی اضافی مہلت دینے پر غور کررہا ہے، جو یکم نومبر سے فعال ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ اس عرصے میں کارپوریٹ ٹیکس دہندگان بینکنگ کے روایتی طریقہ کار مثلاً کراس چیکس، کراس بینک ڈرافٹ، کراس پے آرڈرز یا کراس بینکنگ کا کوئی بھی ایسا طریقہ استعمال کرسکتے ہیں جو ٹیکس دہندہ کے کاروباری بینک اکاؤنٹ سے رقم کی منتقلی کو ظاہر کرے اس کے علاوہ ادائیگی کا ڈیجیٹل طریقہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اگر وہ قانون کے مطابق ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل ٹیکس نظام ملکی معیشیت کے لیے فائدہ مند ہے، ماہر اقتصادیات

مذکورہ ترمیم ٹیکس قوانین (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کے تحت متعارف کروائی گئی ہے۔

ایف بی آر نے معیشت کو دستاویزی بنانے، رسد کے سلسلے کو قابو کرنے اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔

نئے اقدامات کے تحت کمپنیوں کے علاوہ دیگر ٹیکس دہندگان کے لیے روایتی بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کا دائرہ کار ڈھائی لاکھ روپے تک کے اخراجات تک محدود کردیا گیا ہے۔

چنانچہ کمپنیوں کے لیے لازمی ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل طریقے سے کریں۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے رجحان سے ڈیجیٹل بینکنگ زور پکڑنے لگی

تاہم یوٹیلیٹی بلز کے اخراجات، مال برداری کے اخراجات، سفری اخراجات کے علاوہ ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی بدستور نقد یا روایتی بینکنگ کے ذریعے کی جاسکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024