• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

احسن محسن کو ڈر تھا کہ شادی کے دن بھاگ جاؤں گی، منال خان

شائع September 20, 2021
دونوں کے مطابق شادی میں مزہ ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے مطابق شادی میں مزہ ہے—فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ 10 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر محسن احسن اکرام کو ڈر تھا کہ ان کی دلہن شادی والے دن بھاگ جائیں گی۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں شادی کو ایک ہفتہ گزرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو منال خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن رشتہ ازدواج میں منسلک

مختصر ویڈیو میں منال خان اور احسن محسن اکرام کو رات کا کھانا کھانے کے دوران باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں منال خان شوہر احسن محسن اکرام کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ سب کو بتائیں کہ شادی سے آپ کو کیوں ڈر لگ رہا تھا؟

دونوں نے 10 ستمبر کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 10 ستمبر کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

ویڈیو میں منال خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کو ڈر تھا کہ ان کی دلہن شادی والے دن بھاگ جائیں گی۔

ویڈیو میں احسن محسن اکرام نے تصدیق کہ واقعی وہ ان سے ڈر رہے تھے لیکن ساتھ ہی بتایا کہ انہیں یہ بھی ڈر لگ رہا تھا کہ وہ خود بھاگ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: منال خان اور احسن محسن کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

شوہر کی جانب سے شادی کو ایک ہفتہ گزر جانے اور مزے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں منال خان نے بتایا کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں منال خان نے نئے جوڑوں کو تجویز دی کہ جلد شادی کریں، کیوں کہ شادی میں مزہ ہے۔

دونوں نے 13 ستمبر کو ولیمہ منعقد کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 13 ستمبر کو ولیمہ منعقد کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

ویڈیو میں احسن محسن اکرام سے بھی منال خان نے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ شادی کے ایک ہفتے بعد انہیں کیسا لگ رہا ہے اور پھر خود ہی جواب دے دیا اور شوہر کو منع کیا کہ وہ کوئی جواب نہ دیں۔

منال خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ احسن محسن اکرام بھی خوش ہوں گے اور انہیں بھی مزہ آ رہا ہوگا۔

دونوں نے 10 دن قبل کراچی میں شادی کی تھی، انہوں نے رواں برس جون میں منگنی کی تھی۔

شادی کے بعد دونوں کی رومانوی تصاویر اور ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024