• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’فحش فلمیں‘ بنانے کا کیس: راج کندرا کی ضمانت منظور

شائع September 20, 2021
راج کندرا تین ماہ تک پولیس کی تحویل میں رہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
راج کندرا تین ماہ تک پولیس کی تحویل میں رہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں تین ماہ سے پولیس کی تحویل میں رہنے والے بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

راج کندرا کو ممبئی پولیس نے رواں برس 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت دائر کردہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق راج کندرا نے 18 ستمبر کو پانچویں مرتبہ ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرلی۔

پولیس نے شلپا شیٹی سے بھی تفتیش کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پولیس نے شلپا شیٹی سے بھی تفتیش کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

درخواست میں راج کندرا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس انہیں ’قربانی کا بکرا‘ بنا رہی ہے، ان کے خلاف عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر سمیت دو افراد فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

صنعت کار کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ فحش فلموں کے حوالے سے دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ان کا نام ہی نہیں لیکن اس کے باوجود پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور ان پر کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔

راج کندرا کے مطابق پولیس نے تین ماہ کی تفتیش کے باوجود یہ ثابت نہیں کیا کہ صنعت کار براہ راست فحش فلمیں بنانے یا انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔

اداکارہ نے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

راج کندرا کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے مختصر سماعت کرتے ہوئے 50 ہزار بھارتی روپوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔

ضمانت ملنے کے بعد راج کندرا تین ماہ بعد گھر جا سکیں گے، اس سے قبل تین مرتبہ عدالتوں نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی جب کہ دو مرتبہ کورٹ کی سماعتیں ہی نہیں ہو سکی تھیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے شلپا شیٹی کے شوہر کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

ان کی ضمانت منظور ہونے سے تین دن قبل ہی پولیس نے ان کے خلاف 1400 صفحات پر ضمنی چالان بھی عدالت میں پیش کیا تھا، جس میں ان کی اہلیہ شلپا شیٹی کا بیان بھی شامل تھا۔

پولیس نے راج کندرا کی بیوی شلپا شیٹی سے بھی فحش فلمیں بنانے کے معاملے پر دو مرتبہ تفتیش کی لیکن واضح طور پر یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ اداکارہ بھی مذکورہ معاملے میں ملوث رہی تھیں۔

عدالت نے تین بار راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عدالت نے تین بار راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے دو مرتبہ پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیانات میں شوہر کے فحش فلمیں بنانے کے الزامات کو مسترد کیا تھا لیکن ساتھ ہی بتایا تھا کہ وہ اپنے کاموں میں اتنی مصروف تھیں کہ شوہر کی حرکتوں پر نظر ہی نہ رکھ سکیں اور انہیں یہ علم ہی نہ ہوسکا کہ ان کے شوہر فحش فلمیں بنانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فحش فلمیں بنانے کا کیس: شلپا شیٹی کے شوہر کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع

ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی ’وویان انڈسٹریز‘ کے دفاتر کو استعمال کرتے ہوئے فحش فلمیں بنائیں اور ’ہاٹ شاٹ سمیت بولی فیم‘ نامی ایپس پر انہیں اپ لوڈ کیا، جنہیں لندن سے رجسٹرڈ کرواکر چلایا جا رہا ہے۔

راج کندرا پر یہ الزامات بھی ہیں کہ انہوں نے متعدد ماڈلز کو بلیک میل کرکے انہیں فحش فلمیں بنوانے کے لیے مجبور کیا۔

راج کندرا پورے تین ماہ تک جیل میں رہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
راج کندرا پورے تین ماہ تک جیل میں رہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024