• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوہانسبرگ کے میئر کار حادثے میں ہلاک ہوگئے

شائع September 21, 2021
جولیڈی ماٹونگو زمانہ طالبعلمی سے سیاست سے منسلک تھے—فوٹو: جولیڈی ماٹونگو ٹوئٹر
جولیڈی ماٹونگو زمانہ طالبعلمی سے سیاست سے منسلک تھے—فوٹو: جولیڈی ماٹونگو ٹوئٹر

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے ایک ماہ قبل منتخب ہونے والے میئر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ وہ جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ مہم کے بعد واپس آرہے تھے، 46 سالہ جولیڈی ماٹونگوعام انتخابات کے لیے ووٹرز کی رجسٹریشن مہم کے بعد سووٹو ٹاؤن شپ سے واپس آرہے تھے تو حادثہ پیش آیا۔

صدر سیرل رمافوسا نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'اس المیے کو سمجھنا بہت مشکل ہے، انتقال سے کچھ ہی دیر قبل میئر جولیڈی ماٹونگو مجھ سے اور سووٹو کے مقامی افراد سے انتہائی جوش و جذبے سےملے تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ: بس حادثے میں 29 ہلاکتیں

انہوں نے کہا کہ 'ہم میں سے کوئی اچانک ہونے والے اتنے بڑے نقصان کے لیے تیار نہیں ہوسکتا، جس کے نتیجے میں ہماری قوم کے معاشی مرکز کو دو ماہ میں اس کے دوسرے ایگزیکٹیو میئر سے محروم کردیا ہے۔

جولیڈی ماٹونگو کے پیش رو جولائی میں کورونا وائرس کے باعث تشویش ناک حالت میں ہلاک ہوگئے تھےاور ماٹونگو کو 10 اگست کو منتخب کیا گیا تھا۔

صوبہ گاؤتنگ کے وزیراعظم ڈیوڈ مکھورا جو سوٹو ووٹر رجسٹریشن مہم میں شامل تھے، نے کہا کہ اس خبر نے انہیں ' صدمے و حیرت' میں مبتلا کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جولیڈی ماٹونگو ٹھنڈے اور پُرسکون طریقے سے اپنی ذمہ داری انجام دیا کرتے تھے اور ہمیشہ جوہانسبرگ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ پُر عزم تھے'۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ: دو سو میں سے گیارہ کان کنوں کو نکال لیا گیا

رامافوسا اور خود جولیڈی ماٹونگو کی جانب سے دوپہر کے آغاز میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی، ان تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ دونوں سووٹو میں چہل قدمی کر رہے ہیں اور مکینوں سے بات کر رہے ہیں، ماٹونگو نے کھلتے پیلے رنگ کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا تھا جس پر افریقن نیشنل پارٹی کا لوگو بنا ہوا ہے۔

جوہانسبرگ سٹی کی ویب سائٹ کے مطابق جولیڈی ماٹونگو سووٹو میں پیدا ہوئے تھے اور 13 سال کی عمر میں طالب علمی کے دور میں سیاست میں حصہ لینے کے بعد اے این سی یوتھ لیگ کے رکن بنے تھے۔

جولیڈی ماٹونگو کے دفتر کا کہنا تھا کہ'مقررہ وقت پر حادثے کی مزید تفصیلات جاری کردی جائیں گی'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024