• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پرویز مشرف اور آصف زرداری سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

شائع September 20, 2021
لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا تھا۔ - فائل فوٹو:ڈان
لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا تھا۔ - فائل فوٹو:ڈان

لاہور: سابق صدور پرویز مشرف اور آصف زرداری سمیت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق 10 سال پرانے کیسز کی سماعت کرنے والا ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شہزاد خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ آصف علی زرداری، پرویز مشرف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسز کی سماعت کر رہا تھا۔

تاہم تین رکنی فل بینچ کے رکن جسٹس شہزاد ملک نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی جس پر لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بینچ پہلی سماعت پر ہی تحلیل ہو گیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: آصف زرداری، پرویز مشرف کے خلاف این آر او کیس ختم

آج طے شدہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بتایا کہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اس 3 رکنی بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں مگر بینچ تحلیل ہونے کی وجہ سے حکم جاری نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: این آر او کو قانون بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، آصف زرداری

درخواست گزار ایڈووکیٹ رانا علم الدین غازی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی نافذ کرنے کے خلاف درخواست دائر کیں تھیں۔

اس کے علاوہ ایڈووکیٹ رانا علم الدین غازی سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024