• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’ایک بار پھر آپ کو لڑکی نہیں ملی’، ہارون شاہد کو مداحوں کے پیغامات

شائع September 20, 2021
اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک دکھی گانے کے ساتھ ان  کے مختلف ڈراموں کے سینز  کو یکجا کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک دکھی گانے کے ساتھ ان کے مختلف ڈراموں کے سینز کو یکجا کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی اداکار ہارون شاہد نے ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں میں ان کے کردار کو ہیروئن نہ ملنے پر انہیں ایک مرتبہ پھر مداحوں کے بہت زیادہ پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ان کے حالیہ ڈرامے ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کا حوالہ دیا گیا جس کی ایک قسط میں مہرین (ماہرہ خان) انہیں شادی سے انکار کرتی ہیں اور ان کی شادی صفوان (ہارون شاہد) کے بجائے ڈرامے کے ہیرو اسود (عثمان مختار) سے طے ہوجاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈرامے کی قسط نشر ہونے کے بعد مداحوں نے بڑی تعداد میں ہارون شاہد کو پیغامات ارسال کیے جبکہ کمنٹس میں کہا گیا کہ ’ایک بار پھر آپ کو لڑکی نہیں ملی’۔

ہارون شاہد نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک دکھی گانے کے ساتھ اداکار کے مختلف ڈراموں کے سینز کو یکجا کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں ہارون شاہد کے ڈرامے خاص (صنم بلوچ)، دو بول (حرا مانی)، مقدر (مدیحہ امام)، قیامت (نیلم منیر)، ہم کہاں کے سچے تھے (ماہرہ خان) شامل تھیں جن میں ان کی پسند کی جانب سے ان کے کردار کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بار پھر آپ کو لڑکی نہیں ملی‘ کے پیغامات سے میرا انباکس بھرا ہوا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جس نے یہ ویڈیو بنائی ہے، وہ میرا غم سمجھتا ہے۔

بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے کہا کہ ’یہ ہے داستان رسوائی، کسی دن میں ایک ایسا کردار ادا کروں گا جس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خاتون کے علاوہ سب کو قتل کردوں، میرے خیال میں یہی بہترین موقع ہوگا‘۔

جس کے بعد انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنی ٹوئٹ میں غلبی کی نشاندہی بھی کی۔

خیال رہے کہ اکثر ڈراموں میں دیکھا گیا ہے کہ ہارون شاہد کے کردار کی محبوبہ کی شادی کہیں اور ہوجاتی ہے یا اسے کوئی اور پسند ہوتا ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل بھی ہارون شاہد نے اس حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

اپنے آنے والے ڈرامے امانت کی جھلک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’کیا پھر سے اسکرپٹ رائٹر وہی کریں گے میرے ساتھ جو ہمیشہ ہوتا ہے؟'

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک مزاحیہ شاعری بھی شیئر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024