• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نیٹ فلیکس نے 44 ایوارڈز کے ساتھ 'ایمی ایوارڈز' کا میلہ لوٹ لیا

شائع September 20, 2021
دی کوئنز گیمبٹ نے بیسٹ لمیٹڈ سیریز  کا ایوارڈ جیتا—فوٹو: اے پی
دی کوئنز گیمبٹ نے بیسٹ لمیٹڈ سیریز کا ایوارڈ جیتا—فوٹو: اے پی

ٹیلی وژن کے لیے دنیا کے معتبر ترین سمجھے جانے والے ’ایمی‘ ایوارڈز 2021' میں ایپل ٹی وی پلس کے ’ٹیڈ لاسو’ نے بہترین کامیڈی کا اعزاز جیتا جبکہ اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس نے ’دی کراؤن’ کے لیے بہترین ڈرامے کا ایوارڈ حاصل کرکے اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن ایوارڈ جیت لیا۔

ایمی کی 73 ویں سالانہ ایوارڈز تقریب 19 ستمبر کو لاس اینجلس میں روایتی انداز میں منعقد ہوئی جو گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد ہوئی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے 44 ایوارڈز کے ساتھ ایک سال میں سب سے زیادہ ایمی ایوارڈز کا ریکارڈ قائم کیا اس سے قبل 1974 میں ویاکوم سی بی ایس انکارپوریٹڈ کے سی بی ایس براڈکاسٹ نیٹ ورک نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: ایمی ایوارڈز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

اتوار کو منعقد ہونے والی تقریب میں جیتے گئے اعزازات اسٹریمنگ سروسز کو نئے حقوق دیتے ہیں جنہیں وہ اپنے ناظرین کو دی جانے والی نئی پیشکش کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جو روایتی ٹی وی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آن لائن معیاری مواد تلاش کررہے ہیں۔

’ٹیڈ لاسو’ نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے پی
’ٹیڈ لاسو’ نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے پی

کامیڈی سیریز ’ٹیڈ لاسو’ نے ایپل ٹی وی پلس کے لیے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز جیتے، اس اسٹریمنگ سروس کو آئی فون بنانے والی کمپنی نے 2 برس قبل متعارف کرایا تھا۔

اسی سیریز میں جیسن سوڈیکیس نے برطانیہ میں ایک جدوجہد کرنے والی فٹ بال ٹیم کا عزم بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک پرجوش امریکی کوچ کے طور پر اپنے مرکزی کردار کے لیے بہترین مزاحیہ اداکار کا اعزاز حاصل کیا۔

کامیڈی سیریز کو دیے گئے ایوارڈز کو قبول کرتے ہوئے ’ٹیڈ لاسو’ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ساتھی اداکار بل لارنس نے ایپل کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جس میں ’ٹی ڈاگ’ بھی شامل ہے۔

اپنے آغاز کے بعد سے ایپل ٹی وی پلس نے درجنوں اوریجنل شوز اور فلمیں ریلیز کی ہیں اور وہ نہ صرف مقبول ترین اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس بلکہ دیگر بڑی میڈیا کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جن میں والٹ ڈزنی کمپنی، اے ٹی اینڈ ٹی انکارپوریشن اور ایمیزون ڈاٹ کام شامل ہیں۔

جیسن سوڈیکیس نےبہترین کامیڈی اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا—فوٹو: اے پی
جیسن سوڈیکیس نےبہترین کامیڈی اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا—فوٹو: اے پی

یہ تمام کمپنیاں اور دیگر اپنی اسٹریمنگ سروسز کو توسیع دینے کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کررہی ہیں۔

ایچ بی او، جسے اب اے ٹی اینڈ ٹی کی جانب سے ڈسکوری کو فروخت کیا جارہا ہے، ایمی ایوارڈز پر طویل عرصے تک غالب رہا لیکن نیٹ فلیکس نے اب اس کی جگہ لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈز 2020 کی ورچوئل تقریب، 30 ایوارڈز ایچ بی او کے نام

اس سے قبل نیٹ فلیکس نے کبھی بہترین سیریز کا ایمی ایوارڈ نہیں جیتا تھا، گزشتہ روز منعقد ہونے والی تقریب میں اسٹریمنگ سائٹ نے ‘دی کراؤن’ کے ساتھ ساتھ ’دی کوئنز گیمبٹ’ کے لیے بیسٹ لمیٹڈ سیریز کا ایوارڈ بھی جیتا جو ایک یتیم بچے کے شطرنج کی خاتون چیمپئن بننے کی کہانی پر مبنی ہے۔

لمیٹڈ سیریز کا ایوارڈ جیتنے پر ایگزیکٹو پروڈیوسر ولیم ہوربرگ نے نیٹ فلیکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ان دنوں کا سب سے نایاب کام کیا، رِسکی مواد پر ایک چانس لیا اور فلم سازوں پر اعتماد کیا۔

ایچ بی او نیٹ ورک اور اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس نے ’میر آف ایسٹ ٹاؤن’ اور ’ہیکس’ کے شوز سمت 19 ایوارڈز حاصل کیے۔

ڈزنی کی اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس نے ’وانڈا وژن‘، ’مینڈالورین’ اور دیگر پروگرامز کے لیے 13 ایوارڈ حاصل کیے۔

کیٹ ونسلیٹ نے میر آف ایسٹ ٹاؤن کیلئے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا—فوٹو: اے پی
کیٹ ونسلیٹ نے میر آف ایسٹ ٹاؤن کیلئے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024