• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

علی ظفر کا پشتو زبان میں گانا ریلیز کرنے کا اعلان

شائع September 19, 2021
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر کو پشتو لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر کو پشتو لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر سندھی و بلوچی زبانوں میں گانے ریلیز کرنے کے بعد پشتو زبان میں گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: عروج فاطمہ کی علی ظفر کے ساتھ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کے ذریعے انٹری

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر کو پشتو لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے اردگرد موجود لوگ بھی پشتو ثقافت کی نمائندگی کرتے نظر آرہے ہیں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’انتظار ختم ہوا کیونکہ سندھی اور بلوچی زبان کے بعد، اب پشتو زبان میں بھی میرا گانا آرہا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’گانے کی مزید تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے میرے ساتھ رہیں‘۔

بعد ازاں علی ظفر نے فیس بک اور انسٹاگرام پر پشتو گانے کا مختصر ٹیزر بھی جاری کیا، جس میں وہ معروف گلوکارہ گل پانڑا کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دیے۔

علی ظفر نے مختصر ٹیزر میں بتایا کہ ان کا پشتو کا گانا رواں ماہ 22 ستمبر کو شام 6 بجے ’پشتون ثقافتی دن‘ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے گزشتہ برس نومبر میں نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ اور ریپر عابد بروہی کے ساتھ دہائیوں سے سندھ میں مقبول لوک گیت 'الے، ماروئڑا' ریلیز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر اور عروج فاطمہ کے سندھی لوگ گیت 'الے، ماروئڑا' کے چرچے

علی ظفر نے عروج فاطمہ اور عابد بروہی کے ساتھ سندھ کے مقبول ترین لوک گیتوں میں شمار ہونے والے 'الے، ماروئڑا' کو ایک ایسے وقت میں جدید انداز میں پیش کیا تھا جب 'سندھی ثقافتی دن' منانے کی تیاریاں شروع ہوچکی تھیں۔

اس سے قبل علی ظفر نے 2019 میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا کیا وعدہ مکمل کرتے ہوئے 'لیلیٰ او لیلیٰ' گانا جاری کیا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024