• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورلڈ بینک کے 'ڈوئنگ بزنس رپورٹ' روکنے کے فیصلے پر پاکستان کی پریشانی

شائع September 19, 2021
2018 اور 2020  کی  بے ضابطگیوں کی وجہ سے بینک انتظامیہ نے آئندہ رپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
2018 اور 2020 کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے بینک انتظامیہ نے آئندہ رپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی بینک کے 'ڈوئنگ بزنس رپورٹ' جاری نہ رکھنے کے فیصلے نے پاکستان کو پریشان کردیا، جو پُراعتماد تھا کہ ملک آئندہ رپورٹ میں رواں سال کے موجودہ 108 ویں درجے سے 75 ویں درجے میں بہتری کے لیے بڑی چھلانگ لگائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان نے کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق عالمی درجہ بندی میں 39 درجے ترقی کرکے 108ویں مقام پر پہنچ گیا ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ذریعے کمپنیوں کی رجسٹریشن 63 فیصد ترقی ظاہر کرتی ہے اور 99 فیصد رجسٹریشنز آن لائن کی گئی ہیں جن میں سے 45 فیصد کو اسی دن رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا تھا۔

سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کی سیکریٹری فرینہ مظہر عالمی بینک کے فیصلے پر بیان میں پرُاعتماد تھی، انہوں نے کہا کہ ریگیولیٹری اصلاحات کے لیے جو کام بی او آئی کر رہا تھا وہ مستقبل کی نقشہ سازی کے عمل میں ایک بہتری فراہم کرے گا۔

عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ممالک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کا اندازہ لگانے کے لیے نئے نقطہ نظر پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کی توانائی کے شعبے، انسانی وسائل کو بہتر بنانے کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری

گزشتہ ماہ بی او آئی نے عالمی بینک گروپ کے تعاون سے ساتویں 'ریفارم ایکشن پلان' کا آغاز کیا تھا جس میں کمپنی کی ریگولرائشن کے قوانین میں بہتری، بجلی کی فراہمی، ٹیکس کے ضوابط، تجارت کے ضوابط، قرض دہندگان کے حقوق، جائیداد میں بہتری کے حقوق اور عدالتی کارکردگی وغیرہ پر غور کیا گیا تھا، مذکورہ نکات میں بہتری معاشی ترقی کی رفتار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مرکزی اصلاحات کا نفاذ بی او آئی اور وفاقی و صوبائی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبہ جات کی دہائیوں پرانی شکایتیں حل ہوئی ہیں۔

اصلاحات میں سب سے قابل توجہ پنجاب میں کمرشل کورٹ کا اعلان ہے، سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا اقدام 1000 کے بجائے 180 دن پر لے آنے کی قرار داد سے متنازع بن گیا تھا۔

اسی طرح پاکستان 10 مقامات پر مراعات حاصل کرنے والوں میں شامل ہوگیا ہے جو عالمی سطح پر انفرادی سند کےنظام کی پیش کش کرتا ہے، انفرادی سند کے لیے ایس ای سی پی پورٹل پر درخواست دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کا پاکستان میں کاروباری اصلاحات میں بہتری کا اعتراف

اراضی ریکارڈ کی ڈیجٹائزیشن ایک اور تاریخی اصلاح ہے جو جیوگرافیکل انسپکشن سسٹم متعارف ہونے سے عملی انسپکشن ختم ہوجاتی ہے۔

عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ جون 2020 کی داخلی رپورٹ میں ڈوئنگ بزنس 2018 اور 2020 میں اعدادو شمار کی بے ضابطگیوں کے بعد بینک انتظامیہ نے آئندہ' ڈوئنگ بزنس رپورٹ' روکنے کا فیصلہ کیا تھا، رپورٹ اور طریقہ کار کے آڈٹ اور جائزے سیریز شروع کردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بینک کا فیصلہ 16 صفحات کی تحقیقاتی رپورٹ پر مشتمل ہے جو بتاتی ہے کہ 4 ممالک نے2017 اور 2018 کی رپورٹ میں اپنی رینکنگ بڑھانے کے لیے ہیراپھیری کی ہے۔

رواں سال جنوری میں عالمی بینک نے اندرونی حالات کاجائزہ لینے کے لیے بینک میں تحقیقات شروع کی تھی جس سے سال 2018 اور 2020 کی بزنس رپورٹ میں اعدادوشمار کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی میں مدد ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ورلڈ بینک سے توانائی کے شعبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی منظوری مانگ لی

تفتیش یہ سمجھنے کے لیے کی گئی تھی کہ کس طرح چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کے ڈیٹا میں نا مناسب تبدیلیوں سے کیا اثرات مرتب ہوئے اور بینک میں ہدایات کس نے دی اور عمل کروایا اور ڈیٹا میں ہونے والی تبدیلی کو سمجھنا اور اور ان کی سمت کیسی ہے یا دباؤ ڈالا گیا، اور کیا اندرونی حالات پالیسی، اہلکار، یا ثقافت سے متعلق تبدیلی کی اجازت دیتے ہیں؟۔

ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ' ٹرسٹ ان دی ریسرچ آف ورلڈ بینک' ایک اہم گروپ ہے، عالمی بینک گروپ کی تحقیق پالیسی بنانے والوں کے عمل سے آگاہ کرتی ہے، ممالک کو آگاہی پر مبنی بہتر فیصلوں کے حوالے سے مدد فراہم کرتی ہے، اور اسٹیک ہولڈرزکو اجازت دیتا ہے کہ وہ معاشی اور سماجی بہتری کی مزید درست طریقے سے پیمائش کریں۔

یہ ریسرچ کا طریقہ نجی شعبہ جات، سول سوسائٹی، اکیڈمیز، صحافیوں اور دیگر عالمی مسائل سمجھنے کے لیے بھی دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024