• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حرا مانی کے والد انتقال کر گئے

شائع September 19, 2021
والد کے انتقال کے بعد اداکارہ نے ان کی یادگار سوشل میڈیا پوسٹس بھی شیئر کیں—فائل فوٹو: فیس بک
والد کے انتقال کے بعد اداکارہ نے ان کی یادگار سوشل میڈیا پوسٹس بھی شیئر کیں—فائل فوٹو: فیس بک

ماضی کی معروف ویڈیو جوکی (وی جے) اور اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کر گئے، جن کی تدفین کراچی میں کردی گئی۔

حرا مانی کے شوہر اداکار و میزبان سلمان شیخ المعروف مانی نے فیس بک پوسٹ پر 18 ستمبر کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کے والد سید فرخ جمال رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے سسر کی نماز جنازہ 18 ستمبر کی شام کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کردی جائے گی۔

مانی نے اگرچہ اہلیہ کے والد کے انتقال کی تصدیق کی لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ حرا مانی کے والد کو کیا ہوا تھا۔

اداکارہ کے والد کے انتقال پر کئی شوبز شخصیات اور ان کے مداحوں نے ان سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

بعد ازاں حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کے والد نے موت کو دوسری زندگی کا آغاز قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مانی سے شادی کرنے کیلئے سابق منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکہ دیا، حرامانی

حرا مانی نے والد کی سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اب وہ وقتاً فوقتاً والد کی باتیں اور نصیحتیں ان سے شیئر کرتی رہیں گی۔

ان کی جانب شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان کے والد نے موت کو دوسری اور نئی زندگی کا آغاز قرار دیتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ دوسروں کو تکلیف نہ دیں اور اپنی نئی زندگی کو پرسکون اور محفوظ بنائیں۔

حرا مانی کی جانب سے والد کی شیئر کی گئی پوسٹ پر بھی کئی شوبز شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے والد کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی اپنے والد کی 2015 میں کی گئی فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے لوگوں کو دوسروں کا خیال رکھنے، دوسروں سے محبت اور اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات کی تھیں۔

اسی پوسٹ میں اداکارہ کے والد نے اس بات پر شکرا ادا کیا تھا کہ ان کے تمام بچے دوسروں کا خیال رکھنے اور دوسروں کے درد کو سمجھنے والے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر والد کی ماضی کی سوشل میڈیا پوسٹس بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام پر والد کی ماضی کی سوشل میڈیا پوسٹس بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

اداکارہ کے والد نے اپنی پرانی پوسٹ میں حرا مانی کے لیے بھی باتیں لکھی تھیں اور بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کا دل باقی سب بچوں سے زیادہ حساس ہے اور وہ دوسروں کی تکالیف دیکھ کر اپنی پریشانیاں بھول جاتی ہیں۔

مذکورہ پوسٹ میں حرا مانی کے والد نے اس بات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ان کے تمام بچے درست سمت سفر کر رہے ہیں اور وہ دوسروں کا خیال رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے روکتا رہا ہوں، اداکار مانی

خیال رہے کہ حرا مانی نے وی جے سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2008 میں اداکار مانی سے شادی کی۔

اداکارہ کے والد کے انتقال کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ کے والد کے انتقال کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں—فائل فوٹو: فیس بک

شادی کے بعد انہوں نے شوہر مانی کے ساتھ ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی اور بعد ازاں انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔

شادی اور پہلے بچے کی پیدائش کے چند سال بعد انہوں نے 2010 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اب تک وہ چار درجن کے قریب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

حرا اور مانی کو دو بیٹے ہیں، ان کے ہاں پہلا بیٹا مزمل 2009 میں ہوا جب کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے ابراہیم کی پیدائش 2014 میں ہوئی۔

میزبانی اداکاری کے بعد کچھ عرصے سے حرا مانی گلوکاری بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

حرا نے 2008 میں مانی سے شادی کی اور انہیں دو بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حرا نے 2008 میں مانی سے شادی کی اور انہیں دو بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024