• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاطف اسلم نے ’سنگِ ماہ’ میں اداکاری کی تصدیق کردی

شائع September 19, 2021
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کر تے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: فیس بک
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کر تے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: فیس بک

گلوکار عاطف اسلم نے آخر کار مداحوں کے طویل انتظار کے بعد مقبول ڈرامے ’سنگِ مرمر’ کے سیکوئیل ’سنگِ ماہ’ سے چھوٹی اسکرین پر قسمت آزمانے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ 'سنگِ ماہ'، نجی چینل پر 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'سنگِ مر مر' کا سیکوئل ہے جس میں کبریٰ خان، ثانیہ سعید، نعمان اعجاز اور میکال ذوالفقار نے اداکاری کی تھی۔

گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عاطف اسلم چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس کے بعد اگست میں اداکار نعمان اعجاز نے بھی ان کے ڈرامے کا حصہ بننے سے متعلق بتایا تھا۔

مزید پڑھیں: مقبول ڈرامے ’سنگ مر مر‘ کے سیکوئل میں عاطف اسلم کاسٹ؟

تاہم عاطف اسلم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور مداحوں کے طویل انتظار کے بعد انہوں نے اپنا باضابطہ بیان جاری کردیا۔

عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا۔

انہوں نے ڈرامے کے سیٹ سے بنائی گئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ ’سنگ ماہ‘ کے سیٹ سے گفتگو کررہے ہیں اور کہا کہ ’ہاں میں ڈراما سیریل میں کام کررہا ہوں اور مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'سنگ مرمر' کے سیکوئل سے عاطف اسلم کی ڈراموں میں انٹری

عاطف اسلم نے کہا کہ ’جس طرح سے ہمیشہ آپ لوگوں نے مجھے پیاردیا، میں دعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسی طرح میرا ساتھ دیں گے‘۔

گلوکار نے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ’ڈراما آنے سے قبل بہت جلد کچھ ریلیز کرنے والا ہوں، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا، عحیب سا آنے والا ہے’۔

عاطف نے بتایا کہ جلد وہ نیا گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں جس کی میوزک ویڈیو میں معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوں گی۔

جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے اپنے گانے ’اجنبی’ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا۔

گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ یہ ٹیزر میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ کا تحفہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے اور دونوں ایک دہائی بعد اسکرین پر رومانس کریں گے۔

اس سے قبل دونوں نے ’بول‘ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ان کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا جبکہ عاطف اسلم نے بھی ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے انہیں سنجیدہ اور اچھی اداکارہ قرار دیا۔

علاوہ ازیں ان کا پہلا ڈراما ’سنگِ ماہ‘ دراصل ’سنگ مر مر‘ کا سیکوئیل ہے جسے 2016 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جسے کہانی کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اچھا اسکرپٹ ملا تو چھوٹی اسکرین پر کام کروں گا، عاطف اسلم

ڈرامے کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔

تاہم ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے چھوٹی اسکرین پر جلوے دکھانے کی اپنی خبروں سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے بھی خود سے متعلق افواہیں سن رکھی ہیں مگر فوری طور پر ایسا سچ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

گلوکار نے واضح کیا تھا کہ اگر انہیں اچھی کہانی اور کردار دیا گیا تو وہ ضرور چھوٹی اسکرین پر کام کریں گے لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ مداح انہیں جلد ٹی وی پر دیکھنے کی امید نہ رکھیں۔

سنگ مر مر کو 2016 میں نشر کیا گیا تھا—پرومو فوٹو
سنگ مر مر کو 2016 میں نشر کیا گیا تھا—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024