• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو عمران عباس کے ڈرامے کا انتظار

شائع September 18, 2021 اپ ڈیٹ September 19, 2021
اداکارہ عروہ حسین اور عمران عباس ڈراما سیریل ’امانت‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ عروہ حسین اور عمران عباس ڈراما سیریل ’امانت‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو:انسٹاگرام

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کے نئے آنے والے ڈرامے' امانت' کا بےصبری سے انتظار ہے۔

حال ہی میں الکا یاگنک نے عمران عباس کی پوسٹ پر ان کا ڈراما شروع ہونے سے متعلق دریافت کیا۔

بھارتی گلوکارہ نے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'کب کب کب'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عمران عباس نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھاکہ کچھ ہی ہفتوں میں یہ ٹی وی اسکرینز پر نشر ہوگا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار نے کمنٹ میں مزید کہا کہ آپ ڈرامے سے متعلق اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور عمران عباس ڈراما سیریل ’امانت‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبور علی ، گوہر رشید ، اسد صدیقی ، ہارون شاہد ، صبا حمید ، بابر علی ، اور دیگر نام شامل ہیں۔

عمران عباس کے مطابق یہ ڈراما حالات پر مبنی محبت کی کہانی ہے جبکہ پروڈیوسر ثنا شاہنواز کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاندانی ڈراما ہے جس میں محبت ، رومانس اور دیگر وہ تمام عناصر ہیں جنہیں ناظرین ہمارے ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل بھی الکا یاگنگ، عمران عباس کی گلوکاری کو سراہ چکی ہیں۔

عمران عباس کی ایک ویڈیو پر الکا یاگنک نے کمنٹ کیا تھا کہ آپ نا صرف ڈرائیونگ بہت اچھی کرتے ہیں بلکہ گانا بھی بہت اچھا گاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024