• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

گلگت بلتستان حکومت کورونا ویکسینیشن کا اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

شائع September 17, 2021

گلگت بلتستان کی حکومت ستمبر تک 100 فیصد کورونا ویکسینیشن کا مقرر کیا ہوا اپنا ہدف بھی حاصل نہ کر سکی۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے دو ماہ قبل آگاہ کیا تھا کہ حکومت نے اگست اور ستمبر کے پہلے ہفتے تک گلگت بلتستان میں کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اب تک صرف 56 فیصد آبادی کو ہی کورونا ویکسین لگا دی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہنزہ واحد ضلع ہے جہاں ویکسینیشن کی شرح 100 ہے جو کہ ملک میں ایک ریکارڈ ہے اور اعداد وشمار کے مطابق 17 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

حکومتی بیان کے مطابق دوسرے نمبر پر ضلع غذر ہے جہاں ویکسینیشن کی شرح 80 فیصد ہے جبکہ دیامر 23 فیصد ویکسینیشن کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں 17 سال سے زائد عمر کے 8 لاکھ 15 ہزار 211 افراد جو ویکسین لگادی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024