• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہد آفریدی کی 10 نمبر کی شرٹ ملنے پر شاہین شاہ آفریدی مسرور

شائع September 17, 2021
شاہین شاہ آفریدی کو نئی کٹ میں 10 نمبر دیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
شاہین شاہ آفریدی کو نئی کٹ میں 10 نمبر دیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی 10 نمبر کی شرت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک شرٹ نمبر سے کہیں بڑھ کر ہے، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں انتہائی شکر گزار اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں لالا کی 10 نمبر کی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

واضح رہے کہ رواں سال سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے والد نے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ شاہد آفریدی کے خاندان کی جانب سے بیٹی کا رشتہ قبول کرلیا گیا ہے اور جلد دونوں کی منگنی کی رسم بھی ہوگی۔

تاہم شاہد آفریدی کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی تعلیم ابھی مکمل نہیں ہوئی اور تعلیم مکمل ہونے کے بعد آئندہ 2 برس میں منگنی کا امکان ہے۔

بعدازاں شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے میرے خاندان سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو یہ رشتہ بھی بن جائے گا۔

شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے پاکستان کی نئی کٹ کی رونمائی کی گئی تھی جس میں شاہن کو 10 نمبر دیا گیا تھا لیکن اب سیریز کی منسوخی کے بعد شاہین ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024