• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اوپو ایف 19 سیریز کا نیا فون کم قیمت میں پیش کیے جانے کا امکان

شائع September 17, 2021
اس موبائل فون میں اوپو نے ' لو بیٹری ایس ایم  ایس'  کا منفرد فیچر بھی شامل کیا ہے—فوٹو: اوپو
اس موبائل فون میں اوپو نے ' لو بیٹری ایس ایم ایس' کا منفرد فیچر بھی شامل کیا ہے—فوٹو: اوپو

اوپو رواں برس ایف سیریز کے 3 موبائل متعارف کرانے کے بعد اسی سیریز کا نیا موبائل فون کم قیمت میں پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایف 19 سیریز کے تحت اوپو اب ایف 19 ایس متعارف کرانے جارہا ہے جو ایف 19 سے ملتا جلتا ہوگا۔

مائی اسمارٹ پرائس کی رپورٹ کے مطابق ایف 19 ایس 6.43 انچ کے AMOLED ڈسپلے اور 1080 پکسل ریزولیشن سے لیس ہوگا۔

مزید پڑھیں: اوپو ایف 19 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز پیش

یہ فون ابتدائی طور پر بھارت میں پیش کیا جائے گا اور امکان ہے کہ اس کی قیمت سیریز کے دیگر موبائل فون کے مقابلے میں کم ہوگی۔

اس کا چپ سیٹ سیریز کے دیگر موبائل فونز کی طرح اسنیپ ڈریگن 662 کے ساتھ 6 جی بی فزیکل ریم اور 5 جی بی ورچوئل ریم پر مشتمل ہوگا۔

اس کے 48 میگا پکسل کے مین کیمرا کے ساتھ ڈیپتھ سینسنگ اور میکرو فوٹوگرافی کے لیے دو 2 میگا پکسل شوٹرز بھی ہوں گے۔

دوسری جانب فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل کا سونی آئی ایم ایکس 471 ہوگا جو ایک کنارے پر موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اوپو نے ایف 19 سیریز کا نیا فون متعارف کرادیا

یہ فون بھی ایف 19 سیریز کے دیگر ہینڈ سیٹس کی طرح 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 330 واٹ فاسٹ چارجنگ سے لیس ہوگا۔

اوپو نے اس موبائل فون میں 'لو بیٹری ایس ایم ایس' کا منفرد فیچر بھی شامل کیا ہے جو فون بند ہونے سے قبل پہلے سے منتخب کردہ فرد کو ایک پیغام ارسال کرے گا جس میں بتایا جائے گا کہ موبائل کی بیٹری چارج نہ ہونے کی وجہ سے فون بند ہے۔

اوپو ایف 19 ایس کو متعارف کرانے کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی لیکن حال ہی میں اس نے بلیو ٹوتھ سرٹیفکیشن حاصل کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024