• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

محبت کی کہانی پر بنا درفشاں سلیم اور دانش تیمور کا ڈراما 'عشق جنون'

شائع September 17, 2021
کاسٹ میں نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو اور شہود علوی بھی شامل ہیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
کاسٹ میں نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو اور شہود علوی بھی شامل ہیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم اور مقبول اداکار دانش تیمور ڈراما 'عشقِ جنون' میں ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

درفشاں سلیم جو وہاج علی کے ساتھ حسیب حسن کی زی فائیو ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہ چھوٹی اسکرین پر ڈراما 'عشقِ جنون' میں بھی دکھائی دیں گی۔

اس ڈرامے کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات احمد بھٹی نے دی ہیں اور اسے آئی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وہاج علی اور درفشاں سلیم ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

ڈرامے کی کاسٹ میں دانش تیمور اور درفشاں سلیم کے علاوہ نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو اور شہود علوی بھی شامل ہیں۔

ڈان امیجز سے گفتگو کرتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا کہ ڈراما یقینی طور پر ناظرین کے لیے جذباتی ثابت ہوگا، یہ بنیادی طور پر ایک انتہائی المناک محبت کی کہانی ہے۔

ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق درفشاں سلیم نے کہا کہ 'ماہا ایک روایتی مشرقی لڑکی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ پروجیکٹ کرنا میرے لیے انتہائی حیران کن تجربہ رہا، انتہائی باصلاحیت افراد کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں سب سے بہت کچھ سیکھ رہی ہوں'۔

زی فائیو کی ویب سیریز سے متعلق انہوں نے کہا کہ حسیب حسن اور ساتھی اداکار وہاج علی کے ساتھ کام کرنا بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آتش عشق‘ کے ساتھ دانش تیمور کی ٹی وی پر واپسی

درفشاں سلیم نے کہا کہ 'حسیب بھائی کے ساتھ کام کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور کیریئر کے شروعات میں ان کے ساتھ کام کرنا بڑی بات ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'وہاج ایک بہت اچھے ساتھی اداکار ہیں، وہ کردار میں خود کو ڈھالنے اور سینز کے حوالے سے میری بہت مدد کرتے ہیں'۔

ٹی وی ڈراما 'عشقِ جنون' رواں برس نومبر کے اواخر میں نشر ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024