• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی فلم ساز، ماہرہ خان کے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے معترف

شائع September 17, 2021
راہول ڈھولکیا نے متعدد فلموں کی ہدایات دی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
راہول ڈھولکیا نے متعدد فلموں کی ہدایات دی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

بھارتی فلم ساز اور ماہرہ خان کی پہلی اور اب تک کی آخری بولی وڈ فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کو بھی اداکارہ کا ڈراما ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ پسند آگیا۔

راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کی 2017 کی پہلی بولی وڈ فلم ’رئیس‘ کی نہ صرف ہدایات دی تھیں بلکہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی تھی۔

’رئیس‘ میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کہاں کے سچے تھے کے ذریعے ماہرہ خان کی ٹی وی پر واپسی

حال ہی میں راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی تعریف میں ٹوئٹ کی اور لکھا کہ انہیں ان کی والدہ نے اداکارہ کا ڈراما دیکھنے کی تجویز دی ہے۔

فلم ساز نے 16 ستمبر کو مختصر ٹوئٹ میں ماہرہ خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اداکارہ کا ڈراما دیکھنے کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ڈراما بہترین ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں حال ہی میں ٹیلنٹڈ اداکارہ ماہرہ خان کا ڈراما ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ دیکھنے کی تجویز دی اور وہ جلد ہی اداکارہ کا ڈراما دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

فلم ساز کی ٹوئٹ پر کئی بھارتی مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی تعریفیں کیں۔

مزید پڑھیں: ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے کرداروں نے شائقین کے دل جیت لیے

زیادہ تر افراد نے کمنٹس میں ڈرامے میں ماہرہ خان کی اداکاری کو سراہا۔

’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کو چند ہفتوں سے ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے، مذکورہ ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان نے 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کی ہے۔

رئیس کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا، ماہرہ نے شاہ رخ کی بیوی کا کردار نبھایا تھا—اسکرین شاٹ
رئیس کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا، ماہرہ نے شاہ رخ کی بیوی کا کردار نبھایا تھا—اسکرین شاٹ

عمیرہ احمد کے لکھے گئے ناول سے ماخوذ ڈرامے کی ہدایات فاروق رند نے دی ہیں، اسے نینا کاشف اور مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی چھوٹی اسکرین پر واپسی پر شوبز شخصیات کا اظہارِ مسرت

ڈرامے کی مرکزی کہانی تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو رشتوں کی پیچیدگیوں، معاشرتی مسائل اور غلط فہمیوں کی وجہ سے کئی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے درمیان تلخیاں بھی جنم لیتی ہیں، ساتھ ہی انہیں بچپن میں ملنے والے صدمے اور بزرگوں کی غلط رہنمائی بھی ان کی زندگی میں مشکلات کا باعث بنتی ہے۔

مذکورہ ڈرامے میں ماہرہ خان ’مہرین منصور‘ نامی، کبریٰ خان ’مشعل‘ اور عثمان مختار ’اسود‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس ڈرامے سے قبل ماہرہ خان آخری مرتبہ چھوٹی اسکرین پر 2015 کے مقبول رومانوی ڈرامے ’بن روئے‘ میں دکھائی دی تھیں، جسے 2016 میں فلم کی صورت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024