• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سینئر اداکار طلعت اقبال ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل

شائع September 17, 2021
طلعت اقبال کے اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت کافی خراب ہے—فائل فوٹو فیس بک
طلعت اقبال کے اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت کافی خراب ہے—فائل فوٹو فیس بک

پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال ناسازی طبیعت کے باعث امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

طلعت اقبال کے اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت کافی خراب ہے اور وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کے اہلخانہ کے مطابق طلعت اقبال اس وقت بے ہوش ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینئر ٹی وی اداکارہ خورشید شاہد انتقال کرگئیں

چند ہفتے قبل ان کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تھی جو روز بروز بگڑتی چلی گئی۔

نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو میںطلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے والد کی بیماری کی تصدیق کی۔

ان کی بیٹی نے بتایا کہ طلعت اقبال کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے۔

صومی حسین کا کہنا تھا کہ ناسازی طبیعت کے باعث طلعت اقبال کچھ ادویات لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی اٹک گئی جس کے بعد سے وہ بے ہوش ہیں۔

اداکار کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں۔

صومی حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے والد کی حالت کو ایسپریشن نمونیا (Aspiration Pneumonia) قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے تھے۔

اپنے کیریئر کے دوران طلعت اقبال نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی ٹی وی میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جو 2014 میں کینسر کے باعث امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔

طلعت اقبال طویل عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان کے 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024