• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بلال عباس اور حدیقہ کیانی کے ڈرامے 'دوبارہ' کا ٹیزر ریلیز

شائع September 17, 2021
ڈرامے کی کہانی حدیقہ کیانی کے کردار کے  گرد گھومتی ہے—فوٹو:انسٹاگرام
ڈرامے کی کہانی حدیقہ کیانی کے کردار کے گرد گھومتی ہے—فوٹو:انسٹاگرام

ذرامے 'رقیب سے' کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور مقبول اداکار بلال عباس کے آنے والے نئے ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔

دونوں اداکار ’دوبارہ ‘ نامی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یہ ڈراما ساس بہو کی لڑائیوں اور زہریلی محبت کی کہانیوں سے وقفہ لیتے ہوئے، جو ڈراموں کا ایک عام موضوع ہیں، مکمل طور پر ایک بہت ہی مختلف موضوع کو چھونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بلال عباس خان، حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکاری کیلئے تیار

ڈراما ظاہر کرتا ہے 'جب قسمت اسے دوبارہ جینے کا ایک اور موقع دیتی ہے تو وہ یقین سے آگے جاتی ہے لیکن کس قیمت پر' ؟

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی حدیقہ کیانی کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ایک کم عمر لڑکے سے شادی کرلیتی ہے جس کا کردار بلال عباس نے ادا کیا ہے۔

اس میں دکھایا گیا ہے کہ دوسری شادی کرنے پر جوڑے کو اپنے ہی خاندان کی جانب سے تنقید اور رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔

ان کے آنے والے اس ڈرامے کی ہدایات ‘چپکے چپکے’ کے ڈائریکٹر دانش نواز دے رہے ہیں اور یہ بلال عباس کا ان کے ساتھ پہلا ڈراما ہے۔

ڈرامے کی ہدایات دانش نواز دے رہے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
ڈرامے کی ہدایات دانش نواز دے رہے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

ڈرامے کی کہانی مقبول ڈراما نگار ثروت نذیر نے لکھی ہے جن کا تحریر کردہ ڈراما ’قیامت’ بھی گزشتہ مہینوں بہت مقبول ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کی اداکاری کی جھلک دیکھ کر مداح حیران

’دوبارہ’ ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں بھی شامل ہیں۔

بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی کا یہ ڈراما مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا جارہا ہے جو نجی چینل ہم ٹی وی سے نشر ہوگا تاہم یہ کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی اعلان تاحال سامے نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024