• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

شیاؤمی کے 2 نئے فلیگ شپ فونز 11 ٹی اور 11 ٹی پرو متعارف

شائع September 15, 2021
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ایپل نے گزشتہ روز آئی فون 13 سیریز کے 4 فونز متعارف کرائے اور 15 ستمبر کو شیاؤمی نے اس کے مقابلے میں مزید 2 فلیگ شپ فونز پیش کردیئے ہیں۔

شیاؤمی 11 ٹی اور 11 ٹی پرو درحقیقت می 11 اور 11 پرو کے متبادل نہیں بلکہ ایک الگ ٹی سیریز کے فونز ہیں۔

یہ نئے فونز می 11 سیریز کے مقابلے میں زیادہ سستے ہیں اور یہ کمپنی کے اولین فونز ہیں جن میں سے می برانڈنگ کو ہٹایا گیا ہے۔

شیاؤمی 11 ٹی پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں می 11 پرو کی طرح اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے مگر اس کا ڈسپلے کچھ چھوٹا ہے۔

اس میں 6.67 انچ کا فلیٹ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ می 11 میں 6.81 انچ کا ڈسپلے خم ایجز کے ساتھ دیا گیا تھا۔

اس فون میں ایک اور بڑی تبدیلی اس کا مین کیمرا ہے جو 108 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جبکہ می 11 پرو میں 50 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا تھا، مگر آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر اس فون میں موجود نہیں۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل کیمرا اور میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

11 ٹی پرو میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 120 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق مکمل بیٹری محض 17 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

صرف 10 منٹ میں بیٹری صفر سے 72 فیصد تک چارج ہوجاتی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ پاور اتنی ہے جو 7 گھنٹے تک ویڈیو، 5 گھنٹے نیوی گیشن یا 2 گھنٹے تک 1080پی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے کافی ہے۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 800 بار چارج کرنے پر بھی بیٹری کی 80 فیصد گنجائش برقرار رہتی ہے اور زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ فون کے ساتھ 120 واٹ چارجر باکس میں موجود ہے۔

می 11 پرو میں چارجر موجود نہیں تھا جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 60 یورو (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژشن 700 یورو (ایک لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 750 یورو (ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

شیاؤمی 11 ٹی

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

یہ فون 11 ٹی پرو سے بہت ملتا جلتا ہے یعنی 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمرے موجود ہیں۔

مگر اس میں فرق پراسیسر کا ہے جو میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 ہے۔

ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

کمپنی کے مطابق صفر سے 100 فیصد بیٹری 36 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے۔

شیاؤمی 11 ٹی کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 500 یورو (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، یعنی می 11 سے بہت سستا ہے جس کی قیمت 750 یورو سے شروع ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024