• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

جنوبی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن میں 7 فوجی شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

شائع September 15, 2021
آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا، آئی ایس پی آر - فائل فوٹو:اے ایف پی
آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا، آئی ایس پی آر - فائل فوٹو:اے ایف پی

جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 فوجی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار شہید

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: 43 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار امن و امان یقینی بنائیں گے

گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔

اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویز اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تین لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024