• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پانچ سال بعد قومی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان

شائع September 14, 2021
پاکستان کی ٹیم رواں سال دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی— فائل فوٹو: اے پی
پاکستان کی ٹیم رواں سال دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کی ٹیم پانچ سال ے طویل عرصے کے بعد رواں سال بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی ٹیم 2016 کے بعد پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کے سبب دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط اک عرصے تک منقطع رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پانچ سال کے بعد دورہ بنگلہ دیش کی تصدیق کردی ہے۔

دورے میں شامل تینوں ٹی20 انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں بالترتیب 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں 26 سے 30 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اب تک چیمپیئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز نہیں کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2015 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا جس میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کھیلا گیا تھا اور مجموعی طور پر یہ دورہ ناکام رہا تھا۔

پاکستان کو پلے ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں شکست کے نتیجے میں سیریز میں کلین سوئپ ہوا تھا اور پھر واحد ٹی20 میچ میں بھی میزبان ٹیم کامیاب رہی تھی۔

بعدازاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اظہر علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم نے 0-1 سے جیت لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024