• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایپل کے پہلے سے بہتر اور طاقتور 4 نئے آئی فونز متعارف

شائع September 15, 2021 اپ ڈیٹ September 25, 2021
اس بار بھی 4 نئے آئی فونز متعارف کرائے گئے — فوٹو بشکریہ ایپل
اس بار بھی 4 نئے آئی فونز متعارف کرائے گئے — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے آئی فون 13 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں۔

ان آئی فونز کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ، یعنی چاروں فونز کا ڈسپلے سائز آئی فون 12 سیریز جیسا ہے۔

اس بار سب آئی فون اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہے۔

چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

پہلی بار کمپنی کی جانب سے 2 آئی فونز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔

آئی فون 13

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

یہ فون دیکھنے میں گزشتہ سال کے آئی فون 12 جیسا ہی ہے بس اس میں فرنٹ پر نوچ کو کچھ چھوٹا کیا گیا ہے جبکہ بیک پر کیمرا موڈیول ری ڈیزائن کیا گیا ہے، مگر اس ہٹ کر ڈیزائن میں کوئی اور تبدیلی نہیں۔

مگر فون کی خاص بات اس میں پہلے سے بڑی بیٹری ہے اور کمپنی کے مطابق آئی فون 13 کی بیٹری آئی فون 12 کے مقابلے میں ڈھائی گھنٹے زیادہ وقت کام کرے گی۔

آئی فون 13 میں کمپنی کا نیا اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے یہ 5 این ایم چپ ہے جو گزشتہ سال کے پراسیسر کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تیز ہے۔

جہاں تک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو آئی فون 13 میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے درحقیقت اس سال کی سب سے بڑی تبدیلی کیمرا سسٹم میں ہی کی گئی ہے۔

اس سیٹ اپ میں گزشتہ سال کے آئی فون 12 پرو میکس کا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم دیا گیا ہے جبکہ ایک نیا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا (پہلے کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ بڑے سنسر سے لیس) بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون کا دوسرا کیمرا بھی 12 میگا پکسل کا ہے۔

ایپل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ویڈیو پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے اور آئی فون 13 میں بھی ایسا کیا گیا ہے۔

اسی مقصد کے لیے کیمرا سیٹ اپ میں ایک نئے سنیماٹک موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فوکس سسٹم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جو خودکار فوکس ہوسکے گا اور اسے مینوئلی بھی تبدیلی کیا جاسکے گا۔

جہاں تک قیمت کی بات ہے تو ایپل نے گزشتہ سال کے ماڈلز کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے۔

آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آئی فون 13 منی

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اگرچہ گزشتہ سال آئی فون 12 منی لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا مگرکمپنی نے اس ماڈل کو 2021 میں بھی ضرور برقرار رکھا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس سال بھی آئی فون 13 منی کو دوسرے اسٹینڈرڈ ماڈل آئی فون 13 کے ساتھ پیش کیا گیا۔

آئی فون 13 کی طرح منی ماڈل میں بھی 5 جی سپورٹ اور اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق بیٹری لائف کو نمایاں حد تک بہتر کیا گیا ہے اور آئی فون 13 منی گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ کام کرسکے گی۔

گزشتہ سال کے منی ماڈل میں بیٹری لائف نے صارفین کو مایوس کیا تھا تو اس سال زیادہ بڑی بیٹری ایک اہم اپ گریڈ ہے۔

اس بار فیس آئی ڈی کیمرا (فرنٹ کیمرا) کو ری ڈیزائن کیا ہے تاکہ نوچ کو چھوٹا کیا جاسکے اور کمپنی کے مطابق یہ 20 فیصد چھوٹا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

5.4 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ برائٹ ہے۔

آئی فون 13 منی میں ایپل کی سرامک شیلڈ ٹیکنالوجی کو دیا گیا ہے جو فون اسکرین کو نیچے گرنے پر تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس فون بھی ہے۔

اس کا کیمرا سیٹ اپ بھی آئی فون 13 جیسا ہے یعنی بیک پر 12، 12 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں جن میں نیا سنیماٹک موڈ دیا گیا ہے۔

یہ فون 17 ستمبر کو پری آرڈر اور 24 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

دونوں اسٹینڈرڈ آئی فونز میں اس بار 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

یہ اس سیریز کے فلیگ شپ فونز ہیں جن میں زیادہ طاقتور اے 15 بائیونک پراسیسر، 3 نئے کیمرے اور پہلے سے بہتر ڈسپلے دیا گیا ہے۔

درحقیقت یہ اولین آئی فونز ہیں جن میں 120 ہرٹز پرو موشن ریفریش ریٹ والا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے 10 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ نوچ کا حجم بھی چھوٹا کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق دونوں فونز میں بالکل نیا 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

وائیڈ کیمرا کم روشنی میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے جس کی وجہ اس کا بڑا سنسر ہے جبکہ الٹرا وائیڈ سنسر کو بھی وائیڈر آپرچر کی مدد سے نمایاں حد تک بہتر بنایا گیا ہے۔

دونوں فونز کے ٹیلی فوٹو کیمرے 3 ایکس کی بجائے 6 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت تینوں کیمروں میں فراہم کرتے ہیں۔

تینوں کیمروں میں نائٹ موڈ موجود ہے اور ایک نئے میکرو موڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو 2 سینٹی میٹر چھوٹی اشیا کی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سنسر شفٹ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی دونوں ماڈلز کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے ایک نئے فوٹو گراف اسٹائلز فیچر کو بھی ڈیوائسز کا حصہ بنایا گیا ہے جو روایتی کیمرا فلٹرز میں کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی کا اضافہ کردیتی ہے۔

سنیماٹک موڈ کو بھی آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس کا حصہ بنایا گیا ہے اور یہ ProRes میں 4K ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ریکارڈ کرسکتا ہے۔

ایپل کے مطابق ProRes سپورٹ مستقبل میں آئی او ایس اپ ڈیٹ کا حصہ ہوگی۔

دونوں فونز میں ایپل کا نیا اے 15 پراسیسر موجود ہے اور کمپنی کے مطابق یہ مشین لرننگ ٹاسکس زیادہ بہتر کرسکتا ہے۔

دونوں فونز کی بیٹریاں بھی گزشتہ سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ بڑی ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 13 پرو کی بیٹری 12 پرو کے مقابلے میں ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ 13 پرو میکس کی 12 پرو میکس کے مقابلے میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ کام کرسکے گی۔

پہلی بار ایپل نے پرو ماڈلز میں 128 جی بی سے ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن فراہم کیے ہیں جبکہ 5 جی پرفارمنس کو بھی مزید بینڈز کی سپورٹ سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

یہ دونوں فونز 17 ستمبر سے پری آرڈر جبکہ 24 ستمبر سے عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024