• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منال خان کا عروسی جوڑا 55 کاریگروں نے تیار کیا

شائع September 14, 2021
منال خان 10 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں—فوٹو: انس ابرار انسٹاگرام
منال خان 10 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں—فوٹو: انس ابرار انسٹاگرام

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ منال خان کا عروسی جوڑا تیار کرنے والے فیشن ہاؤس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کا جوڑا 55 کاریگروں نے تیار کیا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 13 ستمبر کو دونوں کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی۔

شادی کے موقع پر منال خان نے سرخ رنگ کا روایتی عروسی جوڑا پہنا تھا، جسے ’انس ابرار‘ فیشن ہاؤس نے تیار کیا تھا۔

منال خان کا عروسی جوڑا تیار کرنے والے فیشن ہاؤس نے اداکارہ کی شادی ہوجانے کے بعد ان کا لباس تیار کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عروسی جوڑا کتنی محنت کے بعد تیار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن رشتہ ازدواج میں منسلک

انس ابرار کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کی گئی ویڈیو میں متعدد کاریگروں کو منال خان کا عروسی جوڑا تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا اور ساتھ ہی لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اندازا لگا سکتے ہیں کہ خوبصورت لباس کو کتنے کاریگروں نے تیار کیا؟

منال خان نے انس ابرار کا تیار کردہ سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا تھا—فوٹو: انس ابرار انسٹاگرام
منال خان نے انس ابرار کا تیار کردہ سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا تھا—فوٹو: انس ابرار انسٹاگرام

ساتھ ہی فیشن ہاؤس کی جانب سے ویڈیو میں بتایا گیا کہ منال خان کے عروسی لباس کو 55 سے زیادہ کاریگروں نے تیار کیا۔

فیشن برانڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں مرد و خواتین سمیت ہر عمر کے کاریگروں کو منال خان کا لباس تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انس ابرار کی جانب سے منال خان کے لباس کی تیاری کی ویڈیو شیئر کی گئی—اسکرین شاٹ
انس ابرار کی جانب سے منال خان کے لباس کی تیاری کی ویڈیو شیئر کی گئی—اسکرین شاٹ

فیشن ہاؤس کی جانب سے منال خان کے لباس سے متعلق انکشاف کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ ایک دن کے لیے پہنے گئے جوڑے پر اتنا وقت اور رقم خرچ کی گئی۔

مزید پڑھیں: منال خان اور احسن محسن کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

اگرچہ انس ابرار نے بتایا کہ منال خان کا جوڑا 55 سے زائد کاریگروں نے تیار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ عروسی لباس تیار کرنے میں کتنا وقت لگا اور اس کی قیمت کیا تھی؟

فیشن ہاؤس کے مطابق اداکارہ کا لباس 55 سے زائد کاریگروں نے دن رات محنت کرکے تیار کیا—اسکرین شاٹ
فیشن ہاؤس کے مطابق اداکارہ کا لباس 55 سے زائد کاریگروں نے دن رات محنت کرکے تیار کیا—اسکرین شاٹ

تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ منال خان کے عروسی جوڑے کی قیمت لاکھوں روپے میں ہوگی اور اسے تیار کرنے میں 2 سے 3 ہفتے لگے ہوں گے، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے میں تھے اور رواں برس 11 جون کو منگنی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024