• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طالبان نے پیدل مسافروں کیلئے طورخم سرحد بند کردی

شائع September 14, 2021
پاکستان نے مئی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر سرحد پار آمدو رفت کےلیے سرحد بند کردی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے مئی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر سرحد پار آمدو رفت کےلیے سرحد بند کردی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

افغان طالبان نے افغان شہریوں کی طورخم سرحد کے ذریعے اپنے ملک میں واپسی معطل کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سرحد پر تعینات سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے اور ساز و سامان سے لیس گاڑیاں دونوں جانب سے سرحد پار کر رہی ہیں۔

اگرچہ اپنے وطن واپس لوٹنے والے افغان شہریوں کی نقل و حمل پر پابندی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تاہم مقامی ذرائع نے کہا کہ سیکڑوں افغان شہری، جو پاکستان جانے کے خواہش مند تھے اس امید کے ساتھ افغان سرحد پر جمع ہوگئے کہ روز مرہ کی آمد و رفت کے لیے سرحد کھول دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چمن اور طورخم بارڈر پورا ہفتہ کھلا رکھنے کا فیصلہ

سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں آمد و رفت کے لیے سرحد کھولنے سے متعلق کوئی حکم یا اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان نے مئی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر سرحد پار آمدو رفت کے لیے سرحد بند کردی تھی لیکن پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو ان کے ملک جانے اور پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

دوسری جانب پیر کو الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں معروف کامیڈین کا قتل، طالبان کے متضاد بیانات

پولیس کا کہنا تھا کہ باڑا کے علاقے شلوبار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی بیوی کو قتل کردیا۔

قتل کی وجہ یہ سامنے آئی کہ مقتول نے ملزم کے رشتہ دار سے اپنی بیٹی کی شادی کرنے انکار کردیا تھا۔

ایک اور واقعے میں جمرود کے علاقے چورا میں کمسن بچہ مٹی کے تودے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024