• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ، سول انتظامیہ سے تعاون پر تعریف

شائع September 14, 2021
آرمی چیف نے شہدا کے خاندانوں کے فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
آرمی چیف نے شہدا کے خاندانوں کے فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت داخلی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی اور انہوں نے سول انتظامیہ سے تعاون پر کور کی خدمات کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان کے مطابق ‘چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں، ٹریننگ اور کور کے انتظامی امور سے تفصیلی آگاہ کیا گیا’۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، شہر کا فضائی معائنہ

بیان میں کہا گیا کہ ‘چیف آف آرمی اسٹاف کو خاص طور پر صوبے کی داخلی سیکیورٹی کی صورت حال، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کے لیے فوج اور پاکستان رینجرز کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘چیف آف آرمی اسٹاف نے خطے میں حالیہ پیش رفت کی روشنی میں ہائبرڈ خطرات کے خلاف مؤثر تحفظ اور مجموعی طور پر پوری قوم کے ساتھ مشترکہ جواب کی ضرورت پر زور دیا’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمین پلان (کے ٹی پی) پر عمل درآمد کے لیے فوج کی جانب سے کیے جانے والے تعاون سے بھی آگاہ کیا گیا، زیر تکمیل منصوبہ جو گزشتہ برس کراچی میں سیلاب کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے بہتر بنانا ہے’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘چیف آف آرمی اسٹاف نے کے ٹی پی کے بنیادی منصوبوں پر بروقت اور مؤثر کام کو یقینی بنانے کے لیے سول انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے پر کراچی کور کی تعریف کی’۔

بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے زندگی ٹرسٹ کے منصوبے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کراچی کا بھی دورہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے شان دار سہولیات فراہم کرنے اور غریب طالبات کے لیے اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے پر تعریف کی جو آج کے جدید تعلیمی نظام سے ہم آہنگ ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں پائیدار امن کیلئے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بعد ازاں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ، خفیہ ایجنسیاں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، سندھ پولیس، اے این ایف اور اے ایس ایف کے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے حالات کے بارے میں پوچھا اور شہدا کے خاندانوں کی فلاح کے لیے تمام ضرورتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سےقبل جب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024