• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منال خان اور احسن محسن کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

شائع September 13, 2021
منال خان سلور کڑھائی سے مزین لائٹ بیج کلر کے دیدہ زیب  میں ملبوس نظر آئیں—فوٹو: انسٹاگرام
منال خان سلور کڑھائی سے مزین لائٹ بیج کلر کے دیدہ زیب میں ملبوس نظر آئیں—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے ولیمے کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ان کا ولیمہ 12 ستمبر کی رات کو منعقد ہوا جس میں منال خان سلور کڑھائی سے مزین لائٹ بیج کلر کے دیدہ زیب میں ملبوس نظر آئیں۔

منال خان نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا لباس ڈیزائنر ارم عباس نے تیار کیا تھا جبکہ اداکارہ کا میک اپ سارہ سیلون اینڈ اسپا کی سارہ علی نے کیا تھا۔

دوسری جانب احسن محسن نے اسمٰعیل فرید کا تیار کردہ سوٹ اور ویسٹ کوٹ پہنا جنہوں نے ان کے نکاح کی تقریب کا لباس بھی ڈیزائن کیا تھا۔

ولیمے کی تقریب میں منال اور احسن محسن دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔

اداکارہ ایمن خان بہن کے ولیمے پرسلور کڑھائی سے سجا گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہنے نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر ایمن خان کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک مہمان خاتون کو بتارہی ہیں کہ وہ دلہن نہیں بلکہ ان کی بہن ہے۔

خاتون شاید ایمن کے لباس یا پھر دونوں بہنوں کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے اداکارہ کو دلہن سمجھی تھیں۔

علاوہ ازیں ان کی بیٹی امل نے بھی گلابی رنگ کا لباس پہنا اور منیب بٹ، ایمن خان کے ساتھ تصاویر بنواتی دکھائی دیں۔

تقریب میں امل منیب کو خوبصورت انداز میں منال خان کا دور تک لہراتا دوپٹہ تھام کر چلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

منال خان کے ولیمے میں ان کی دوست و اداکارہ کنزا ہاشمی نے شرکت کی اور انہوں نے اس تقریب کے لیے زیب تن کرنے کے لیے ساڑھی کا انتخاب کیا۔

علاوہ ازیں اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس بھی اداکارہ کے ولیمے میں شریک ہوئیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 ستمبر سے کراچی میں ہوا تھا اور دونوں کی مایوں اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام نے گزشتہ ماہ اگست میں ہی 10 ستمبر کو شادی کرنے کی تصدیق کی تھی اور ان کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 12 اگست کو منعقد ہوگی۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائن ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد ان کی منگنی کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔

بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا تھا، اس وقت بھی خیال کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی۔

تاہم فروری اور مئی میں دونوں نے منگنی نہیں کی تھی لیکن رواں برس 11 جون کو انہوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی تقریب منعقد کی تھی، جس میں متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024