• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کیا شاہ رخ خان ویب سیریز میں اداکاری کرنے جارہے ہیں؟

شائع September 12, 2021
خیال کیا جارہا ہے کہ بولی وڈ کنگ بھی اب شاید ویب سیریز میں نظر آئیں — فائل فوٹو: فیس بک
خیال کیا جارہا ہے کہ بولی وڈ کنگ بھی اب شاید ویب سیریز میں نظر آئیں — فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے ایک اشتہار کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

ٹوئٹ کے کیپشن میں کرن جوہر نے لکھا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بولی وڈ کے بادشاہ کو بھی اپنی گمنامی کا خوف ہوگا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کے مداحوں کے سوالوں پر دلچسپ جوابات

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اب میں نے ہرچیز دیکھ لی ہے'۔

کرن جوہر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دراصل ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا اشتہار ہے۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنی بالکونی میں اداکار راجیش جیس کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنے گھر کے باہر موجود مداحوں کی جانب دیکھتے نظر آرہے ہیں۔

شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ 'دیکھا ہے کبھی کسی گھر کے باہر اتنے سارے فینز نظر آرہے ہوں' جس پر راجیش کہتے ہیں کہ 'نہیں سر ابھی تک تو نہیں دیکھا پر آگے کا کچھ کہہ نہیں سکتے'۔

ویڈیو میں راجیش جیس انہیں تجویز دیتے نظر آرہے ہیں کہ 'باقی سب اسٹارز کے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر شوز اور فلمیں آرہی ہیں نا'۔

جس پر شاہ رخ پوچھتے ہیں کہ کون کون سے؟ اس پر راجیش کہتے ہیں کہ 'اجے، اکشے، سیف، سنجو بابا'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان پوچھتے ہیں کہ 'سب ہیں کیا؟' اس پر راجیش کہتے ہیں کہ 'سب تو نہیں ہیں'، شاہ رخ پوچھتے ہیں کہ 'کون نہیں ہے؟' تو جواب آتا ہے کہ 'سر آپ'۔

اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب ہیں سوائے شاہ رخ اور ساتھ ہی 'جاری ہے' کہ نوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بعدازاں کرن جوہر کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ 'پکچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستوں'۔

شاہ رخ کے مذکورہ بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ بولی وڈ کنگ بھی اب شاید ویب سیریز میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے 30 سالہ کیریئر میں کامیابیوں اور ناکامیوں سے کیا سیکھا؟

دوسری جانب بولی وڈ ہنگامہ نے ایک رپورٹ میں باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شاہ رخ خان، ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ڈیجیٹل ڈیبیو کریں گے۔

— فائل فوٹو:فیس بک
— فائل فوٹو:فیس بک

رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ نے ایک ویب سیریز کا معاہدہ کیا ہے جو خصوصی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کی جائے گی تاہم ویب سیریز کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ مداحوں کو شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا بھی انتظار ہے جس کی شوٹنگ کافی عرصے سے دبئی میں جاری ہے اور ان کے ساتھ اس فلم میں سلمان خان اور دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’پٹھان‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ سال کے اوائل یا رواں سال کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024