• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دو قومی ہیروز سے وفاقی وزیر کا جعلی پی اے بن کر لاکھوں روپے کا فراڈ

شائع September 11, 2021
فراڈ کرنے والا شخص وفاقی وزیر غلام سرور اور کبھی پی اے کا نام استعمال کرتا رہا، ایف آئی اے میں  درخواست دائر - فائل فوٹو:اے پی:شہروز کاشف فیس بک
فراڈ کرنے والا شخص وفاقی وزیر غلام سرور اور کبھی پی اے کا نام استعمال کرتا رہا، ایف آئی اے میں درخواست دائر - فائل فوٹو:اے پی:شہروز کاشف فیس بک

کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف اور اولپمکس ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو وفاقی وزیر کا جعلی پی اے بن کر ایک شخص نے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

ایف آئی اے میں طحہ طالب کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایک شخص نے وفاقی وزیر غلام سرور کا پی اے بن کر قومی ہیرو کو گاڑی دینے کی پیش کش کی اور قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی مد میں لاکھوں روپے فوری موبائل اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا کہا۔

مزید پڑھیں: ‘آپ پر فخر ہے’، ویٹ لفٹر طلحہ اولمپک میں ناکامی کے باوجود ہیرو بن گئے

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ قومی ہیروز نے وفاقی وزیر غلام سرور کا نام سن کر لاکھوں روپے اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فراڈ کرنے والا شخص وفاقی وزیر غلام سرور اور کبھی پی اے کا نام استعمال کرتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ 'فون کال پر کہا گیا کہ آپ ہمیں 3 لاکھ پچیس ہزار ٹرانسفر کریں اور کل ڈرائی پورٹ سے گاڑی موصول کرلیں'۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والے کمر عمر ترین پاکستانی

طلحہ طالب کے والد محمد اسلام نے کہا کہ ہمیں ایک شخص نے گرانڈے گاڑی تحفے میں دینے کا کہا اور پہلے سوا تین لاکھ اور پھر 35ہزار روپے منتقل کرنے کا کہا گیا جو ہم نے شہزاد عزیز ملک نامی شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے کہا گیا کہ آپ سمبڑیال پورٹ پہنچ جائیں لیکن ہم نے ان کے نمبر پر دوبارہ رابطہ کیا تو وہ نمبر بند تھا جس پر ہم نے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر درخواست جمع کرادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان سب کالوں کی ریکارڈنگ اور بینک رسیدیں موجود ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب شہروز کاشف کے والد محمد کاشف نے کہا کہ آج صبح فون کال آئی جس میں وفاقی وزیر بن کر گاڑی دینے کا دعویٰ کیا گیا اور ہمیں 2 لاکھ 85 ہزار روپے جمع کروانے کو کہا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے 2 لاکھ 85 ہزار ان کے اکاؤنٹ میں جمع کروایا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024