• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسپیکٹرم کی نیلامی: حکومت 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر وصول کرے گی

شائع September 11, 2021
انہوں نے بتایا کہ زونگ کے پاس قانونی چارہ جوئی کے تحت کچھ اسپیکٹرم ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
انہوں نے بتایا کہ زونگ کے پاس قانونی چارہ جوئی کے تحت کچھ اسپیکٹرم ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: ٹیلی کام سیکٹر میں یوفون نے 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں 9 میگا ہرٹز اسپیکٹرم 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں حاصل کرلیا ہے جس سے کمپنی اپنی سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ مختلف علاقوں میں رسائی کو بڑھا سکتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوفون کو اضافی اسپیکٹرم 2021 کی نیلامی میں واحد فاتح قرار دیا۔

مزیدپڑھیں: اضافی ٹیلی کام اسپیکٹرم ایک ارب ڈالر میں فروخت کیے جانے کا امکان

نیلامی کے نتائج پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ یوفون کو بولی کی رقم کا 50 فیصد (23.44 ارب روپے) 15 دن کے اندر سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔

کمپنی نے جمعرات کو پہلے ہی 20 فیصد (9.38 ارب روپے) رقم ادا کر دی تھی اور باقی 50 فیصد پانچ مساوی سالانہ اقساط میں ادا کرے گی۔

یوفون نے 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں 9 میگا ہرٹز اسپیکٹرم جیتا ہے جو نیلامی کے دوران اس بینڈ میں پیش کردہ کل اسپیکٹرم کا 70.3 فیصد ہے۔

اس اضافے کے ساتھ یوفون کی اسپیکٹرم ہولڈنگز 1800 میگا ہرٹزبینڈ میں 6 میگاہرٹز سے 15 میگاہرٹز تک بڑھ جائے گی۔

مزیدپڑھیں: حکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فور جی سروس شروع کرنے کیلئے تیار

میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ نیلامی کو ناکامی یا فلاپ شو نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ ایک آزاد مرحلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کمپنیوں کو نیلامی میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا اور صرف وہ لوگ جنہیں اسپیکٹرم کی ضرورت تھی اسے خریدا۔

نیلامی کے عمل پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ جاز کا ایک بہت بڑا ادارہ ہے اور کمپنی نے یہاں تک اعلان کیا کہ انہیں فی الحال مزید اسپیکٹرم کی ضرورت نہیں ہے، اسی طرح کا بیان ٹیلی نار نے جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زونگ کے پاس قانونی چارہ جوئی کے تحت کچھ اسپیکٹرم ہیں۔

مزیدپڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل انٹرنیٹ اتنا سست کیوں چلتا ہے؟

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ یہ ان کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ فیصلہ تھا اور 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں ابتدائی مانگ 6.4 میگا ہرٹز تھی جبکہ 9 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ موبائل کمپنیاں دعویٰ کرتی تھیں کہ حکومت اسپیکٹرم کی پیشکش نہ کرکے بحران پیدا کررہی ہے لیکن اب وہ اس سے مرحلے سے دور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024