این سی او سی کا 15سال کی عمر کے افراد کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے عمر کی حد 15 سال کردی۔
یک بیان میں این سی او سی نے بتایا کہ 15 سے 18 سال عمر کے شہریوں کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
این سی او سی کے مطابق ویکسین کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (فارم ب نمبر ) لازماً درکار ہو گا۔
تاہم ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔
بیان کے مطابق تمام مرکزی ویکسین سینٹرز پر 15 سے 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین دستیاب ہوگی۔
علاوہ ازیں موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی اسکولوں /کالجوں میں جا کے 15-18سال کے طلبا کو ویکسین لگائیں گی۔