• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملکی و غیر ملکی شوبز شخصیات عمر شریف کی صحتیابی کیلئے دعا گو

شائع September 11, 2021
بھارتی گلوکار دلیر مہدی اور جونی لیور نے ویڈیو بیانات میں عمر شریف کے لیے  نیک تمناؤں کا اظہار کیا—فائل فوٹو: فیس بک
بھارتی گلوکار دلیر مہدی اور جونی لیور نے ویڈیو بیانات میں عمر شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف شدید بیمار ہیں اور انہوں نے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کے لیے حکومت سے ویزا سہولیات سے متعلق مدد طلب کی ہے۔

عمر شریف نے 2 روز قبل جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک جانا ہے اور ان کے بیان کے بعد سے مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

ان کی علالت کی خبروں پر جہاں ملکی شوبز شخصیات ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں وہیں بھارتی فنکاروں نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کی بہتر علاج کیلئے وزیراعظم سے مدد کی اپیل

اداکارہ نوشین شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کی مدد کریں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار و میزبان احسن خان نے کہا کہ عمر شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار عثمان مختار نے بھی مداحوں سے عمر شریف کا ویڈیو پیغام شیئر کرنے کی درخواست کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نور بخاری نے لکھا کہ 'وہ مدد کے حقدار ہیں، انہوں نے زندگی بھر ہمیں ہنسایا، حکومت ان شخصیات کے لیے کچھ نہیں کرتی'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلمساز و ہدایت کار نبیل قریشی نے کہا کہ وہ عمر شریف کے لیے دعا گو ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عائشہ عمر نے کہا کہ عمر شریف کی علالت کا سن کا بہت دکھ ہوا، اللہ، عمر بھائی کو صحت دے آمین۔

اداکارہ نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت انہیں جلد از جلد سفر اور علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں اداکارہ زرنش خان نے عمر شریف کی اپیل کا فوری نوٹس لینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ، عمر شریف کی لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارت کے مقبول گلوکار دلیر مہندی نے عمر شریف کے علاج سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ان کی مدد کی اپیل بھی کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو بیان میں دلیر مہندی نے کہا کہ عمر شریف اور میں شوکت خانم کی فنڈریزنگ میں ایک ساتھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی وائرل تصویر پر مداحوں کا اظہارِ تشویش

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کینسر سوسائٹی کے لیے کام پر بہت خوش تھے اور آج انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔

دلیر مہندی نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ فنکار برادری کی مدد کریں۔

دوسری جانب بھارتی کامیڈین و اداکار جونی لیور نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عمر شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جونی لیور نے کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار عمر شریف جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا، ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے یہ سن کر بہت دکھ ہوا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب دعا کررہے ہیں آپ بھی ان کے لیے دعا کریں تاکہ وہ جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔

جونی لیور نے مزید کہا کہ 'عمر بھائی، دعا ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہوں'۔

معروف کامیڈین کی صحت کے حوالے سے گزشتہ ماہ اگست کے آخر میں اس وقت افواہیں پھیلنا شروع ہوئی تھیں جب سوشل میڈیا پر ان کے نام سے منسوب ایک اکاؤنٹ سے عمر شریف کی ویل چیئر پر بظاہر بیمار حالت کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

بعدازاں 4 اور 5 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ان کی انتقال کی افواہیں گردش کررہی تھیں اور عمر شریف کے اہل خانہ نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے مختصر بات کرتے ہوئے اداکار سے متعلق افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور ان کی خیریت کی تصدیق کی تھی۔

5 ستمبر کو ہی اداکار فیصل قریشی نے بھی تصدیق کی تھی کہ عمر شریف روبہ صحت ہیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ اداکار ہسپتال میں ہیں۔

مزید پڑھیں: اہلخانہ نے عمر شریف کے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

ابتدائی طور پر تو عمر شریف کے اہل خانہ نے ان کی بیماری سے متعلق بھی تصدیق نہیں کی تھی، تاہم فیصل قریشی کی جانب سے اداکار کے ہسپتال میں داخل ہونے کی بات کہے جانے کے بعد اہل خانہ نے تسلیم کیا کہ کامیڈین و میزبان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابھی عمر شریف کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ اداکار عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، تاہم اس ضمن میں واضح تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ماضی میں بھی عمر شریف کے بیمار ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور 2017 میں بھی ان کی ہسپتال کے بسترے پر کھینچی گئی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے اہلخانہ نے وضاحت بھی جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی’علالت‘ کی خبروں پر اہلخانہ کی وضاحت

ان کے اہلخانہ نے 2017 میں بتایا تھا کہ اداکار کو سینے میں معمولی انفیکشن ہوگیا تھا جب کہ ان سے متعلق خبریں پھیلائی گئی تھیں کہ وہ کینسر کا شکار ہوگئے جب کہ بعض سوشل میڈیا پیجز پر ان کے انتقال کی افواہیں پھیلائی تھیں۔

عمر شریف ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں انہوں نے اسٹیج و تھیٹر نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔

انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامات میں پرفارمنس کی ہے۔

۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024