• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ویوو کے ایکس 70 سیریز کے 3 نئے فیگ شپ فونز پیش

شائع September 10, 2021
ایکس 70 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ویوو
ایکس 70 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے ایکس 70 سیریز کے 3 نئے فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ویوو نے کچھ ماہ قبل ایکس 60 سیریز کو پیش کیا تھا اور اب ان کے اپ ڈیٹ ماڈل ایکس 70، ایکس 70 پرو اور ایکس 70 پرو پلس کی شکل میں متعارف کرائے ہیں۔

چین میں 9 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران ان فونز کو پیش کیا اور تینوں میں زئیسز آپٹکس کیمرے دیئے گئے ہیں۔

زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں فونز میں 3 مختلف کمپنیوں کے پراسیسر دیئے گئے ہیں۔

ایکس 70 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200، ایکس 70 پرو میں سام سنگ کا ایکسینوس 1080 جبکہ ایکس 70 پرو پلس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے۔

ایکس 70

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس کا اظہار ڈیزائن سے بھی ہوجاتا ہے۔

فون میں 6.56 انچ کا امولیڈ فلیٹ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپوروٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

پراسیسر کا ذکر تو اوپر ہوچکا ہے جبکہ فون میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

فون میں 4400 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

ایکس 70 میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا کاسٹیوم 40 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 766 وی سنسر سے لیس ہے جس کے ساتھ ایف 1.89 آپرچر اور 5 ایکسز اسٹیبلائزیشن موجود ہیں۔

دوسرا 12 میگا پکسل کیمرا ہے جسے الٹرا وائیڈ شاٹس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ تیسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جو 2 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس 1.0 سے کیا گیا ہے۔

یہ فون 30 ستمبر سے دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3699 یوآن، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3999 یوآن جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی والا فون 4299 یوآن میں دستیاب ہوگا۔

ایکس 70 پرو

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

ایکس 70 پرو دیکھنے میں ایکس 70 سے کچھ زیادہ مختلف نہیں مگر اس میں فلیٹ کی بجائے خم ایجز والا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون کے پراسیسر کا ذکر تو اوپر ہوچکا ہے جبکہ اس میں بھی 6.56 انچ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ بھی 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

فون میں 4450 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن 1.0 سے کیا گیا ہے۔

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 766 وی سنسر سے لیس ہے جس کے ساتھ گیمبل اسٹٰبلائزیشن موجود ہے۔

اس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (2 ایکس آپٹیکل زوم) اور 8 میگا پکسل پیری اسکوپ (5 ایکس آپٹیکل زوم) کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فون میں کاسٹیوم ویوو وی 1 آئی ایس پی کا فیچر بھی موجود ہے جو فوکسنگ اسپیڈ اورر امیج کوالٹی کو بہتر بناتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے اور یہ 17 ستمبر سے چین میں دستیاب ہوگا۔

اس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4299 یوآن، 8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4599 یوآن، 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4799 یوآن جبکہ 12 جی بی ریم + 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 5299 یوآن میں فروخت کیا جائے گا۔

ایکس 70 پرو پلس

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ اس سیریز بلکہ اس وقت ویوو کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں کوالکوم کا فلیگ ش اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے بھی یہ دیگر 2 فونز سے کافی مکتلف ہے جس کے بیک پر لیدر فنش اسٹائل دیا گیا ہے۔

یہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ فون ہے جس میں 6.78 انچ کا خم ایجز والا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ ایل ٹی پی او اسکرین ہے تو ضرورت پڑنے پر اس کا ریفریش ریٹ 1 ہرٹز تک گھٹ سکتا ہے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ تک بڑھ بھی سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جبکہ ویوو کی وی 1 آئی ایس پی چپ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

ایکس 70 پرو پلس میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ وائرڈ چارجنگ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سام سنگ جی این 1 سنسر سے لیس ہے۔

اس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 12 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا اور 8 میگا پکسل کیمرا (5 ایکس آپٹیکل زوم) اس سیٹ اپ میں موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور یہ فون 17 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔

ایکس 70 پرو پلس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 5499 یوآن، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5999 یوآن اور 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا فون 6999 یوآن میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024