• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ جینیفر لارنس کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع September 9, 2021
اداکارہ کے ترجمان نے جینیفر لارنس کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکارہ کے ترجمان نے جینیفر لارنس کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی—فائل فوٹو: رائٹرز

’دی ہنگر گیمز اور ایکس مین‘ فلم سیریز کی اداکارہ 31 سالہ جینیفر لارنس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جینیفر لارنس نے اکتوبر 2019 میں آرٹ گیلری ڈائریکٹر 37 سالہ کک مرونی سے شادی کی تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی خبر میں فیشن و شوبز میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جینفر لارنس کے ترجمان نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

جینیفر لارنس یا کک مرونی نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن اداکارہ کے ترجمان نے ‘پیپلز میگزین‘ کو بتایا کہ اداکارہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے لیکن ذرائع کے مطابق جینیفر لارنس کے ہاں رواں برس کے اختتام یا پھر 2022 کے آغاز تک بچے کی پیدائش ہوگی۔

اداکارہ نے اکتوبر 2019 میں کک مرونی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
اداکارہ نے اکتوبر 2019 میں کک مرونی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

اداکارہ اس وقت مختلف ہولی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور جلد ہی وہ امریکی کاروباری خاتون ایلزبتھ ہومز کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’بیڈ بلڈ‘ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لارنس جلد سے جلد شادی کرنے اور بچوں کی خواہاں

’بیڈ بلڈ‘ کی کہانی اسی نام سے 2018 میں امریکی صحافی کی جانب سے شائع کی گئی کتاب سے لی گئی ہے، جس میں امریکی کاروباری خاتون کے فراڈز کو سامنے لایا گیا تھا۔

جینیفر لارنس کو 2013 کی رومانٹک تھرلر فلم ’سلور لننگس پلے بک‘ میں شاندار اداکاری کے عوض ’آسکر‘ ایوارڈز بھی دیا گیا تھا۔

آرٹ ڈائریکٹر کک مرونی سے شادی سے قبل اداکارہ کے تعلقات خود سے 20 سال زائد العمر فلم ساز اور دیگر اداکاروں سے بھی رہے ہیں۔

جینیفر لارنس نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ’دی ہنگر گیمز اور ایکس مین‘ سیریز کی فلموں سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ شاندار اداکاری کے عوض آسکر بھی جیت چکی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ شاندار اداکاری کے عوض آسکر بھی جیت چکی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024